کراچی : کپتان کا کہنا ہے کہ اصل منی ٹریل اسحاق ڈار والی ہے، وزیر خزانہ وعدہ معاف گواہ بنے تھے، یہ سب کچھ کنپٹی پر بندوق رکھ کر نہیں ہوا تھا، شریف خاندان اس بار باعزت بری نہیں ہوگا۔
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے پاناما معاملے پر ایک بار پھر مسلم لیگ نواز کو تنقید کا نشانہ بنایا، بولے کہ اصل منی ٹریل اسحاق ڈار والی ہے، وہ خود وعدہ معاف گواہ بنے تھے اور یہ کنپٹی پر بندوق رکھ کر نہیں ہوا۔
چیئرمین نے مزید کہا کہ یہ کہیں نہ کہیں باعزت بری ہوجاتے ہیں تاہم اس بار باعزت بری نہیں ہوں گے۔