ایتھنز(مرزاجاوید اقبال)کراچی سے تعلق رکھنے والے پاکسانی شہری مرشدعالم کے سفیر پاکستان ایتھنز خالد عثمان قیصر کی ذاتی کاوشوں کے بعد پاکسان روانگی تیاریاں آخری مرحل میں جلد روانہ کردیاجائے گا۔چند روز قبل کراچی سے تعلق رکھنے والے مرشد عالم کی ناگتہ بہ جسمانی حالت اور اس کی پاکستان روانگی کے حوالے سے پاکستانی برادری کے نمائندہ وفد جس میں قومی ذرائع ابلاگ سے وابستہ صحافی سکندرریاض چوہان،سماجی کارکن خالد مغل،مرزاجاوید اقبال اور دیگر نے ملاقات کرکے سفیر پاکستان خالد عثمان قیصرسے تعاون کی اپیل کی جنھوں نے وفد کی موجودگی میں آئی و ایم انٹرنیشنل آرگنائزیش فار مائیگریشن کے سربراہ ڈنئیل کارسیدیس سے بات کرکے مذکورہ فرد کے بارے آگاہی دی اور اس کی روانگی کے حوالے سے کہا۔جس پر تنظیم کے سربراہ نے فوری قدم اٹھاتے ہوئےتنظیم کی جانب سے بھاری فنڈ کی منظوری دے دی جس پر مرشد عالم کی فوری روانگی کی تیاریاں آخری مرحلے میں ہیں اور اس کوجلد پاکستان روانہ کردیاجائے گا۔مرشد عالم کی مدد کے لیے سوشل میڈیا پر پاکستانی برادری سے بھی مدد کی اپیل کی گئی تھی اس سارے معاملے سفیر پاکستان کے علاوہ خالد مغل کی تگ ودو بھی اہمیت کی حامل ہے جنھوں نے مختلف دساویزات کی تیاری اور ہسپتال انتظامیہ سے مسلسل رابطہ رکھا جبکہ آئی ایم او کے سربراہ کو سفیر پاکسان کی جانب سے تعاون کی اپیل پر انھوں نے خصوصی فنڈ جاری کیا۔