ڈیلی روشنی انٹرنیشنل کو پاکستانی کمیونٹی گروپ کے لیے بیان دیتے ہوے الحاج محمد اکرم بٹ نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ پاکستانی کمیونٹی امن پسند ، با عزت اور قانون کا احترام کرنے والی کمیونٹی ہے۔
پاکستانی کمیونٹی گروپ کا مقصد پاکستانی کمیونٹی کے خوف ، عدم تحفظ اور امتیازی سلوک کے حوالے سے خدشات کو دور کرنا اور آسٹریا میں پاکستانیوں کی مدد اور شراکت سے ان کی فلاح و بہبود کو ممکن بنانا ہے ان کا مزید کہنا تھا ہمیں پرامن شہری بن کر آگے بڑھنا ہے اور دیگر کمیونٹیز کو بتانا ہے کہ ہم تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں اور پیغام محبت کے امین ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد اپنی نوجوان نسل کو اپنی شناخت یاد دلانا ہے. آسٹریا کے اندر رہنے والی مسلم کمیونٹی کی مساجد، اسکولز میں اضافہ ہورہا ہے، ہر شعبہ ہائے زندگی میں ہماری نوجوان نسل آگے بڑھ رہی ہے، لیکن ابھی مزید کام اور توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ہمیں اپنے نوجوانوں اور کمیونٹی کو آسٹریا میں درپیش مسائل حل کرانے ہیں اس کے لیے مربوط لائحہ عمل طے کرنا ضروری ہےالحاج محمد اکرم بٹ کا مزید کہنا تھا ہمیں تعلیم کی طرف خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے اور یہ جان لینا چاہیے کہ آسٹریا میں ہمارا مستقبل تعلیم اور اپنی اولاد کی بہترین تربیت سے وابستہ ہے۔ ہمیں اس میں کسی سستی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے۔پاکستانی کمیونٹی گروپ کا مقصد نئی نسل کو جن مشکلات کا سامنا ہے انہیں حل کرانا ہے۔انہوں نے کہا پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل کو حل کرنے کیلئے میری خدمات دن رات حاضر ہیں پاکستان کمیونٹی گروپ نے جو راہ آسٹریا میں مقیم پاکستانیوں کودکھا ئی ہے اس کے لئے وہ ان کے شکر گذار ہیں.آخر میں انہوں نے دعا کی کے اللہ پاک ہم سب کو مزید اتحاد اور اتفاق سے رہنے کی توفیق عطا فرماے آمین