اسلام آباد: دفترخارجہ نے دعوی کیاہےکہ امریکا کی ویزاپابندیوں کااطلاق پاکستان پر نہیں ہوگا۔
ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہاہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے واضح کیا کہ ویزا پابندیوں کا اطلاق پاکستان پرنہیں ہوگا۔ انھوں نے بتایاکہ پاکستانی ایسی کسی پابندیوں سے متاثر نہیں ہونگے۔
دفترخارجہ کاکہناتھاکہ بھارت نےخفیہ نیوکلیئرسٹی تعمیر کیا ہے۔ انھوں نے مزید بتایاکہ بھارت بین البراعظمی میزائل کے تجربات کررہا ہے۔بھارت کے پاس ایٹمی اسلحہ کے ذخائر موجود ہیں۔ بھارتی اقدامات سے خطےمیں ہتھیاروں کا توازن متاثر ہورہا ہے۔