ڈیلی روشنی انٹرنیشنل کو پاکستانی کمیونٹی گروپ کے لیے بیان دیتے ہوے پاکستانیوں کے مشہور و معروف سماجی شخصیت امجد چھٹہ ںے اپنےایک پیغام میں کہا پاکستانی کمیونٹی گروپ تمام پاکستانیوں کے لیے بنا ہے اس کا مقصد سب سے پہلے اپنی کمیونٹیوں کی خدمت کرنا اور پاکستانیوں کا آسٹریا میں ایک مثبتت تاثر پیدا کرنا ہے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں اہم خدمات سرانجام دینے والے پاکستانی اور اپنے اپنے شعبے میں نمایاں مقام حاصل کرنے والوں کو ساتھ لے کر چلنا ہے پاکستانی کمیونٹی گروپ کے پلیٹ فارم سے ہمیں سماجی شعبے میں بالخصوص غریب و متوسط طبقے کے لیے خدمات انجام دینی ہونگی مزید ان کا کہنا تھا پاکستانی کمیونٹی گروپ کا مقصد پاکستانیوں میں شعور اور اہم معاملات کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ترقی و کامیابی کی راہ پر پاکستانیوں کو گامزن کرنا ہے ہم سب کو اس وقت پاکستانی کمیونٹی گروپ کے ہاتھ مضبوط کرنا نہایت ہی ضروری ہیں امجد چھٹہ نے کہا پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل کو حل کرنے کیلئے میری خدمات دن رات حاضرہیں ھم ان تمام دوستوں کے شکر گذار ہیں آخر میں انہوں نے پاکستانی کمیونٹی گروپ اورروشنی انٹرنیشنل کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر جناب محمد عامر صدیّق (ایڈوکیٹ)کو میڈیا کوآرڈینیٹر بنانے پردلی مبارک باد پیش کی