ایتھنز(مرزا جاوید اقبال)پاکستانی برادری کی مدد اورہر ممکن تعاون کو اپنے وسائل کے مطابق کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے مرشد عالم کی مدد کے لیے بھرپورتعاون کررہے ہیں اس بات کا اعادہ سفیر پاکستان خالد عثمان قیصر نے پاکستانی وفد سے گفتگومیں کیا۔پاکستانی برادری کے ایک نمائندہ وفد جن میں سماجی کارکن وصحافی مرا جاوید اقبال،معروف عالمی ابلاغ کے اداروں سے وابستہ صحافی سکندرریاض چوہان،کراچی سے تعلق رکھنے والے معروف سماجی کارکن خالدمغل اور دیگر شامل تھے نے کراچی کے ایک پاکستانی مرشدعالم کی علالت اور اس کی پاکستان روانگی سے متعلق سفیر پاکستان خالد عثمان قیصر کو تفصیلات اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔سفیر پاکستان نے وفد کی موجودگی میں اپنے سفارتی عملے کو ضروری ہدایات کے علاوہ یونان کی مختلف سماجی وپناہ گزین تنظیموں کےسربراہان سے فون پر رابطہ کرکے ان سے فوری تعاون کا وعدہ لیا۔سفیر پاکستان کی بھرپور کاوش اور تعاون پر ود نے ان کا شکریہ ادا کیا اورامید ظاہر کی کہ وہ اسی طرح پاکستانی برادری کے مسائل کے حل کے لیے اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایتھنز(مرزاجاوید اقبال)سفیر پاکستان خالد عثمان قیصر کی عالمی وقومی ذرائع ابلاغ سے وابستہ صحافی ومصنف سکندرریاض چوہان سے ایک خصوصی ملاقات کی جس میں یونان میں مقیم پاکستانی برادری کو درپیش مسائل،تعلیم،صحت اور یونانی قوانین سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقع پر سیر پاکستان خالد عثمان قیصر نے کہاکہ یونان خطے کاایک اہم ملک ہے جس کے ساتھ ہمارے تعلقات کو مزید فروغ ملنا چاہیے۔انھوں نے اس موقع پر تمام پاکستانی برادری سے اپیل کی کہ وہ پانچچ فروری کو یوم یک جہتی کشمیر کے پروگرامزمیں شرکت کریں اوراپنے کشمیری بھائیوں کے لیے آوابلندکریں۔سفیر پاکستان کے ساتھ ایک تفصیلی انٹرویو کے حوالے سے بھی ملاقات طے پائی جس میں مختلف حالات وواقعات عالمی وقومی امور کے علاوہ یونان میں پاکستانی تارکین وطن کے حوالے سے گفتگوکی جائے گی جس کو پاکستانی ٹیلی ویژن اور اخبارات کے علاوہ سوشل میڈیاپر بھی نشرکیاجائے گا۔سکندرریاض چوہان نے سفیر پاکستان کو اپنی تصنیف بھی پیش کی۔