ایتھنز(سکندرریاض چوہان)پاکستانی خواتین ہمارے معاشرے کا اہم جزو ہیں اور وہ تمام شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات سر انجام دے رہی ہیں
ان کی پارلیمنٹ میں بیس فی صدنمائندگی ہے جو کہ امریکہ اور یونان سے زیادہ ہے ان خیالات کا اظہار یونان میں تعینات سفیر پاکستان خالد عثمان قیصرنے کیا۔خاتون پاکستان مسز عاصمہ خالد عثمان قیصر کی خصوصی دعوت پر یونان میں تعینات مختلف ممالک کی خواتین سفیر،انٹرنیشنل وومن کلب کی رکن خواتین مختلف سفیروں کی بیگمات،خواتین صحافیوں،پاکستانی خواتین اور بین الاقوامی تنظیمات کی یونان میں نمائندگی کرنے والی خواتین کے علاوہ دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی نمایاں یونانی خواتین اورپاکستانی میڈیا سے وابستہ نمائندگان کواپنی رہائش گاہ پاکستان ہاوس میں مدعوکیاگیاجس میں پاکستان سے ملیے کے عنوان کے تحت سفیر پاکستان نے شرکاکوپاکستان کے معاشرتی تہذیبی،سیاسی،معاشی،تاریخی ،سیاحتی اور دیگر شعبہ جات کے متعلق آگاہی دی بالخصوص پاکستان میں خواتین کی تمام شعبہ ہائے زندگی میں ان کے کردار کو پیش کیا۔اس موقع پر سفیر پاکستان نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں خواتین کی عصت دری اور کشمیری عوام پر بھارتی مظالم پر جامع انداز میں روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ کشمیر انسانیت عالمی برادری کو انصاف اور حق خود ارادیت کے لیے پکار رہی ہے تاکہ ان کے بنیادی حقوق کا تحفظ کیاجاسکے۔خاتون پاکستان نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا اور مہمانوں کی تواضع پاکستانی کھانوں سے کی