چیف ایڈیٹر: محمد جاویدعظیمی
ہفتہ, جنوری 23, 2021
Chief Editor : Muhammad Javed Azeemi
Daily Roshni Urdu | روزنامہ روشنی انٹرنیشنل
Web & Mobile Application Development
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیلوں کی دنیا
  • نگارشات
  • صحت
  • معروف شخصیات
  • اداریہ
  • وڈیوز/پیغامات
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیلوں کی دنیا
  • نگارشات
  • صحت
  • معروف شخصیات
  • اداریہ
  • وڈیوز/پیغامات
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
No Result
View All Result
Daily Roshni Urdu | روزنامہ روشنی انٹرنیشنل
No Result
View All Result
صفحہ اول شعبہ خواتین

پاکستانی خواجہ سرا نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا

فروری 11, 2020
میں شعبہ خواتین
0 0
پاکستانی خواجہ سرا نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
0
شئیر کیا گیا
0
بار دیکھا گیا
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستانی خواجہ سرا نایاب علی نے عالمی ایوارڈ ’ دی گالاز‘ اپنے نام کرکے پاکستان کا نام روشن کردیا۔

خواجہ سرا نایاب علی پاکستان سے تعلق رکھنے والی وہ پہلی شخصیت ہیں جنہیں آئر لینڈ کے سالانہ ایل جی بی ٹی پلس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

اس ایوارڈ کے لیے امیدواروں کی نامزدگی تین اداروں نے کی تھی جن میں ایمنسٹی انٹرنیشنل، فرنٹ لائن ڈیفینڈرز اور نیشنل ایکس فاؤنڈیشن شامل ہیں۔

ان اداروں کی جانب سے مذکورہ ایوارڈ کے لیے رواں برس پوری دنیا سے چار لوگوں کو نامزد کیا گیا جن کا تعلق برازیل، قازقستان، کرغزستان اور پاکستان سے ہے۔

دی گالاز ایوارڈ کی تقریب آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں منعقد ہوئی جس میں خواجہ سرا نایاب علی کو عالمی اعزاز سے نوازا گیا۔

 نایاب کو دی گالاز ایوارڈ خواجہ سراؤں کی بہبود، حقوق، انصاف اور قانون سازی کے لیے کی جانے والی کوشش کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔

صوبہ پنجاب کے ضلع اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والی خواجہ سرا نایاب علی ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ شہری ہیں جو ماسٹر کی ڈگری بھی حاصل کرچکے ہیں۔

نایاب علی کو ڈاکٹر بننے کی خواہش تھی مگر این ٹی ایس ٹیسٹ میں کامیاب نہ ہونے کے باعث یہ خواہش ادھوری رہ گئی بعدازاں انہوں نے بین الاقوامی تعلقات میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی اور ساتھ ہی مذہبی تعلیم بھی حاصل کی۔

سماجی کاموں میں متحرک نایاب علی نے ٹرانسجینڈر رائٹس پروٹیکشن ایکٹ، ٹرانسجینڈر رائٹس ویلفیئر پالیسی منظور کروانے سمیت دیگر اہم کام میں پیش پیش ہیں۔

2017 میں پاکستان کا پہلا ٹرانسجینڈر اسکول اوکاڑہ میں بنانا انہی کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے—نایاب ٹوئٹر فوٹو

نایاب نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان میں کمپنی رجسٹرڈ کرائی ہے جس کا نام ٹرانس جینڈر رائٹس کنسلٹنٹ ہے۔

2017 میں پاکستان کا پہلا ٹرانسجینڈر اسکول اوکاڑہ میں بنانا انہی کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

یہی نہیں بلکہ نایاب اسلام آباد پولیس کے لیے بھی ایک پالیسی ترتیب دے چکے ہیں جس میں انہوں نے عوام اور پولیس کے درمیان رابطے کے حوالے سے طریقہ کار  وضع کیا ہے۔

نایاب پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ہیں جنہوں نے سابق رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کی پارٹی کے ٹکٹ پر اپنے شہر اوکاڑہ سے 2018 میں الیکشن بھی لڑا—نایاب ٹوئٹر فوٹو

نایاب پاکستان کے پہلے خواجہ سرا ہیں جنہوں نے سابق رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کی پارٹی کے ٹکٹ پر اپنے شہر اوکاڑہ سے 2018 میں الیکشن بھی لڑا جس میں انہیں 1197 ووٹ ملے۔

چند ماہ قبل نایاب پر نامعلوم افراد نے تیزاب سے حملہ بھی کیا تھا، اس واقعے میں ان کا چہرہ پوری طرح محفوظ رہا تاہم گردن تیزاب سے جھلس گئی تھی۔

شئیرTweetشئیر
پچھلی خبر

حکومت کو بھٹکائے رکھنے کی حکمت عملی!

اگلی خبر

وزیراعظم عمران خان نے گیس اور بجلی کی قیمتیں بڑھانے کی مخالفت کردی

متعلقہ خبریں

امریکا: پاکستانی خواتین کے لیے بڑی خوش خبری
شعبہ خواتین

امریکا: پاکستانی خواتین کے لیے بڑی خوش خبری

جنوری 4, 2021
دنیا کی 100 ممتاز نرسوں کی فہرست میں 8پاکستانی بھی شامل
سفیران وطن کی خبریں

دنیا کی 100 ممتاز نرسوں کی فہرست میں 8پاکستانی بھی شامل

دسمبر 29, 2020
سعودی عرب میں حقوق نسواں کی خاتون کارکن کو 5 سال قید
شعبہ خواتین

سعودی عرب میں حقوق نسواں کی خاتون کارکن کو 5 سال قید

دسمبر 28, 2020
بیویوں کی ادلا بدلی، احمد آباد میں خاتون نے شوہر پر مقدمہ کردیا
شعبہ خواتین

بیویوں کی ادلا بدلی، احمد آباد میں خاتون نے شوہر پر مقدمہ کردیا

دسمبر 15, 2020
بیوی کو خواجہ سرا قرار دینے سے متعلق عدالت کا فیصلہ آگیا
شعبہ خواتین

بیوی کو خواجہ سرا قرار دینے سے متعلق عدالت کا فیصلہ آگیا

دسمبر 1, 2020
امریکا؛ نئی حکومت کی شعبہ اطلاعات کی ٹیم کے تمام عہدے خواتین کو تفویض
بین الاقوامی

امریکا؛ نئی حکومت کی شعبہ اطلاعات کی ٹیم کے تمام عہدے خواتین کو تفویض

نومبر 30, 2020

روزنامہ ڈیلی روشنی ایک جدید اور منفرد اخبار ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر خاص میں موجود پاکستانیوں کے مسا ئل اور روز مرہ معمولات کو منظر عام پر لانے میں مصروف عمل ہے۔ روزنامہ ڈیلی روشنی کا اصل مقصد عوام کے مسا ئل کو اجاگر کرنا اور عوام کی اصلاح کرنا ہے

روشنی

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • ہالینڈ کی خبریں
  • آسٹریا کی خبریں
  • سفیران وطن کی خبریں
  • اللہ کے دوست
  • سلسلہ عظیمیہ
  • بچوں کی دنیا
  • شعبہ خواتین
  • معروف شخصیات
  • ہالینڈ کی روشن ڈائری
  • روشنی لائبریری آن لائن

Copyright © 2020. All rights reserved. thedailyroshni.com
All logos and images are trademarks or copyrighted content of their respective owners

  • About Us
  • Contact Us
  • Privacy policy
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • اداریہ
  • صحت
  • کھیلوں کی دنیا
  • مقبول خبریں
  • نگارشات
  • ویڈیوز
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
  • سفیران وطن کی خبریں
  • ہالینڈ کی خبریں
  • آسٹریا کی خبریں
  • سلسلہ عظیمیہ
  • شعبہ خواتین
  • روشنی لائبریری آن لائن
  • اللہ کے دوست
  • اقوال زریں
  • شاعری اور موسیقی
  • (فخر پاکستان ( انٹرویوز
  • بچوں کی دنیا
  • ہنسنا منع ہے

Copyright © 2020. All rights reserved. thedailyroshni.com
All logos and images are trademarks or copyrighted content of their respective owners

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In