
پاکستانی سفارتخانہ ڈبلن کے زیراہتمام کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے آئرلینڈ کی اہم شخصیات کے ساتھ ویرچوئل میٹنگ کا اہتمام ۔
ڈبلن آئرلینڈ (وسیم بٹ ) پاکستانی سفارتخانہ ڈبلن کے زیر اہتمام کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے ایک آن لائن سمینار منعقد کیا گیا جس میں مختلف سیاسی۔ سماجی مذہبی ۔ادبی اور صحافتی افراد کے علاوہ ڈاکٹرز اور وکلا نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی اس سمینار کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان سردار شجاع عالم تھے سمینار کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبولؐ سے کیا گیا جس کی سعادت راقم وسیم بٹ نے حاصل کی سفارتخانہ ڈبلن کے ہیڈ آف چانسری شہزاد نوشیروانی نے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا اور یومِ یکجہتی کشمیر کی اس آن لائن سمینار کے اغراض و مقاصد پر خصوصی روشنی ڈالی جن اہم شخصیات نے اس سمینار میں شرکت کی ان میں شہزاد نوشیروانی ۔پیر شیراز حسین قادری ۔ڈاکٹر وسیم اختر ۔سولسٹر چوہدری عمران خورشید ۔نعیم اقبال ۔فیصل مرزا ۔سید عمار علی ۔چوہدری عجائب ۔نواز ذئی۔ معراج محمود اور راقم وسیم بٹ شامل تھے شرکاء نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیریوں کے حقوق کو بندوق کی نوک پر دبا دینا چاہتا ہے مگر کشمیری قوم جس طرح اپنے عزم کو توانا رکھے ہوئے آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں اس جدوجہد آزادی میں پوری پاکستانی قوم ان کے ساتھ ہے شرکاء کا مزید کہنا تھا کہ بھارت 30 لاکھ جعلی ڈومیسائل بنا کر جس طرح کشمیر میں مسلمان اکثریت کو تبدیل کر رہا ہے یہ نہ صرف گھنونا جرم ہے بلکہ انسانیت کی تذلیل بھی ہے جسے کسی صورت بھی قبول نہیں کیا جائے گا ۔
سفیر پاکستان سردار شجاع عالم نے اپنے خطاب میں کہا کہ 5فروری کشمیر میں جاری تہتر سالہ ظلم و ستم کی داستان کو یاد کرنے اور اقوام متحدہ کی پاس کردہ قرار داد کو یاد دہانی کروانے کا دن ہے پاکستان کشمیری عوام کی ہر ممکنہ اخلاقی اور سفارتی حمایت کو جاری رکھے گا سفیر پاکستان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں خصوصی طور پر صحافی برادری کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ جنہوں نے کشمیر ایشو کو ہر پلیٹ فارم پر اجاگر کیا آخر میں آپ سب احباب کا شکریہ بھی ادا کرتا ہوں اور آپ سے پاکستانی سفارتخانہ کی طرف سے ہر قسم کے تعاون کی بھرپور یقین دہانی بھی کرواتا ہوں تقریب کے آخر میں پیر شیراز حسین قادری نے مظلوم کشمیری عوام کی آزادی کے لیے خصوصی دعا بھی کروائی





