ڈیلی روشنی انٹر نیشنل ویانا آسٹریا رپورٹ : بلال خالد )پاکستانی کمیونٹی پاک فرینڈز آسٹریا کا اہم اجلاس انٹرنیشنل کمیونٹی سینٹر ویانا میں منعقد ہوا.
جس میں پاکستانی کمیونٹی کی مذہبی ،سماجی ،رفاہی ،سیاسی اور اسپورٹس تنظیموں کے سربراہان اور تاجر برادری نے کثیر تعداد میں شرکت کی.اجلاس کا آغاز قاری شبیر احمد کی تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا ۔نعت شریف پڑھنے کی سعادت حاجی شاہد محمود نےحاصل کی.اور ا سٹیج سیکرٹری کے فرائض منیر احمد مغل نے انجام دیے. اجلاس میں اس بات کا عزم کیا گیا کہ ہم سب اسی طرح مستقبل میں ایک دوسرے کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہم سب مل کر پاکستانی کمیونٹی کی خدمت کریں گے اجلاس میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ کوئی تنظیم بھی اپنے کاغذات اور کوائف
پی سی ایف اے کو نہیں بھجواے گی اور پاک فرینڈز آسٹریا کی مذاکراتی کمیٹی دوبارہ رابطہ کرے گی سرپرست اعلی سے تاکہ مزاکرات کا عمل آگے بڑھایا جا سکے.یہ مہلت مدتی ہوگی اور مذاکراتی وفد ١١ مارچ شام ٨ بجے تک اپنی حتمی رپورٹ پیش کرے گا مذاکراتی کمیٹی کی حتمی رپورٹ کے بعد ہی کے پی سی ایف اے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا اجلاس کے آخر میں ملک پاکستان کے حق میں دعا مذہبی سکالر غلام مصطفی بلوچ نے کی بعداز لزت کام و دہن کے سلسلے میں پاکستانی کھانوں سے پُرتکلف لذیز ڈنر پیش کیا گیا