ڈیلی روشنی انٹر نیشنل ویانا آسٹریا رپورٹ : بلال خالد )آسٹریا کے شہر ویانا میں مقیم جناب جونید اختر کی دو بیٹوں کی شادی مقامی ھان پیلس میں منعقد ہوئی جس میں پاکستانی کمیونٹی، یو این او،پاکستان سفارت خانہ ویانا ، آسٹریا کے دور دراز شہروں سالزبرگ، مقامی اور مختلف ممالک کے مرد و خواتین اور بچوں کےعلاوہ تاجر برادری ،سیاسی ،مذہبی اور کاروباریافراد نے خصوصی طور پرشادی کی علی شان تقریب میں بڑی دلچسپی کے ساتھ شرکت کی.
تاریخی شادی میں بارہ سو(1200) سے زیادہ معزز مہمانوں نے شرکت کی پیلس بہوت خوبصورت تھا اور اچھا سجایا گیا تھا ،تصویروں سے آپ کو اندازا ہو گا کےتاریخی شادی میں مہمانوں کی تعداد کا ، ماشاء الله جونید اختر نے ایک بیٹی کی شادی البانیہ کی فیملی اوردوسری کی مصرسے تعلق رکھنے والی فیملی سے کی ،خاص طور سے اس شادی کی تقریب میں تین ممالک کے مرد و خواتین اور بچوں نے بڑی دلچسپی کے ساتھ کثیر تعداد میں شرکت کی .پوری دنیا کے مختلف ممالک اپنے کلچر کے مطابق خوبصورت لباسون میں ملبوس تھے .تینوں ممالک نے آپنے آپنے گانوں میں رکس بھی کیا جو کے سب لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا .اس شادی کی تقریب میں انڈین ( بھنگڑا ڈانس )کا خصوصی انتظام کیا گیا ،البانیہ،مصری،ترکی ،آسٹریا ،بنگلادیش ،مرا کو، تیونس،سوڈان ، عربی اور سومالیہ کے لوگوں نے خوب پسند کیا اور داد دی . مسلم یوتھ آسٹریا سے کافی تعداد میں شرکت کی .تمام مہمانوں نے دونوں دولہوں و دلہنوں کو گفٹ د یۓ جو کے تحفہوں کے ایک انبار لگ گے تھا .
تمام مہمانوں کی ضیافت بڑے پرتکلف کھانون سے کی گئی، دودھ پلانےکی رسم بھی کی گی البانیہ اور مصر والوں نے اس رسم کو پسند کیا .میٹھے میں آٹھ بڑے اسٹور ی کیک سب کے سامنے دولہوں و دلہنوں نے باری باری کاٹا بعد میں سب معزز مہمانوں کو پیش کیا گیا. معزز مہمانوں نے خصوصی طور پر دولہوں و دلہنوں اوروالدین کو مبارک باد بھی دی اور شادی میںدعوت دینے کا شکریہ اداکیا ،دولہوں و دلہنوں کے والدین نے سب مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور شکریہ ادا کیا کہا کہ آج ہم سب کو بہت خوشی ہوئی آپ لوگ اکھٹے ہوئے اور ہمارے بچوں کی شادی میں شرکت کرنے پر سب کا شکریہ اداکرتے ہے الله بچوں کی خواہشیں اورخوشیاں پوری ہوں، انھیں اور ہمیں دیکھنی نصیب کرے اورہم تینوں فملیوں میں اتفاق و برکت عطا ہو ،،،، آمین