چیف ایڈیٹر: محمد جاویدعظیمی
جمعرات, فروری 25, 2021
Chief Editor : Muhammad Javed Azeemi
Daily Roshni Urdu | روزنامہ روشنی انٹرنیشنل
Web & Mobile Application Development
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیلوں کی دنیا
  • نگارشات
  • صحت
  • معروف شخصیات
  • اداریہ
  • وڈیوز/پیغامات
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیلوں کی دنیا
  • نگارشات
  • صحت
  • معروف شخصیات
  • اداریہ
  • وڈیوز/پیغامات
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
No Result
View All Result
Daily Roshni Urdu | روزنامہ روشنی انٹرنیشنل
No Result
View All Result
صفحہ اول پاکستان

پاکستان حرمین شریفین کے دفاع کیلئے سعودی عرب کے ساتھ ہے :وزیرمذہبی امور

نومبر 24, 2016
میں پاکستان, تازہ ترین
0 0
پاکستان حرمین شریفین کے دفاع کیلئے سعودی عرب کے ساتھ ہے :وزیرمذہبی امور
0
شئیر کیا گیا
0
بار دیکھا گیا
Share on FacebookShare on Twitter

flag-pins-pakistan-saudi-arabia

مدینہ منورہ وفاقی وزیر مذہبی امور و بین لامذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام ، سیاسی اور عسکری قیادت حرمین شریفین کے دفاع کیلئے سعودی عرب کی پشت پر ہے۔ میاں محمد نواز شریف کی سربراہی میں پوری پاکستانی قوم ہر قربانی کیلئے تیار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے مدینہ یونیورسٹی میں ایک انٹرنیشنل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس میں گورنر مدینہ پرنس فیصل بن سلیمان، پرنس نواف بن نائف، مشیر وزیر داخلہ، اما م الحرم اور شاہ سلمان کے مشیر شیخ صالح بن حمید حرمین شریفین کے رئیس امام شیخ عبد الرحمن السیدیس ، مدینہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر حاتم مرذوتی سمیت 30ملکوں کے وزراء علما اور نمائندگان شریک تھے۔ یہ کانفرنس جائزہ ،امیر نائف بن عبد العزیزکے زیر اہتمام منعقد کی گئی جس کا موضوع ’’سوشل میڈیا کے لئے اسلام کے قوائد و ضوابط ‘‘ تھا۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں عالم اسلام کے تمام شرکاء کی طرف سے نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ مسجدِ نبوی ﷺ کے قرب میں منعقد اس کانفرنس میں ہم پوری ذمہ داری سے اعلان کرتے ہیں کہ حوثیوں کی طرف سے خانہ کعبہ پر حملہ کی کوشش انتہائی قابلِ مذمت ہے۔ ایسا کرنے والے کسی طور پر بھی مسلمان نہیں ہو سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ خادم الحرمین شریفین کی سربراہی میں سعودی حکومت کی طرف سے حرم کی تاریخی توسیعی قابلِ تعریف ہے اور یہاں حجاج و معتمرین کے لئے ہر طرح کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں جس پر سعودی حکومت کو خراج تحسین کی مستحق ہے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ جائزہ امیر نائف کی طرف سے نہایت اہم موضوع پرکانفرنس منعقد کی گئی ہے اور سوشل میڈیا کا کردار موجودہ دور میں نہایت اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ سوشل میڈیا کا تعمیری اور تعلیمی استعمال صحیح تربیت کے ذریعے ممکن ہے۔ مدینہ کانفرنس کے ذریعے سوشل میڈیا کے استعمال میں نفع نقصان الگ کرنے اور اس سے فوائد حاصل کرنے میں مدد دے گی۔ سردار محمد یوسف نے کہا کہ سعودی عرب کا عالم اسلام کیلئے اہم ترین کردار ہے۔ شاہ سلمان بن عبد العزیز ولی عہد امیر محمد بن نائف بن عبد العزیز، نائب ولی عہد محمد بن سلمان کی قیادت میں سعودی عرب عالم اسلام کے امن و استحکام کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔ پاکستان کے عوام اور تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں اور علماء حرمین شریفین کے دفاع کیلئے خادم الحرمین شریفین کے ساتھ ہیں۔

شئیرTweetشئیر
پچھلی خبر

موٹروے پر چیئرمین این ایچ اے کا چالان کرنے والے پٹرولنگ افسران کے تبادلے گوادر کردیئے گئے

اگلی خبر

اڑی واقعے پر الزام تراشیوں کے بعد ہم نے تیاریاں مکمل کرلی تھیں, بھارت کے ہتھکنڈوں سے دباو میں والے نہیں:ایئر چیف مارشل

متعلقہ خبریں

سینیٹ الیکشن: سندھ میں ممبران کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد
پاکستان

سینیٹ الیکشن: سندھ میں ممبران کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد

فروری 25, 2021
آئینی مدت کا فارمولا منتخب حکومت پر اپلائی ہوتا ہے ’چُنتخب‘ پر نہیں: مریم نواز
پاکستان

آئینی مدت کا فارمولا منتخب حکومت پر اپلائی ہوتا ہے ’چُنتخب‘ پر نہیں: مریم نواز

فروری 25, 2021
یکم مارچ سے ملک بھر کے تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھولنے کا اعلان
پاکستان

یکم مارچ سے ملک بھر کے تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھولنے کا اعلان

فروری 25, 2021
منی لانڈرنگ کیس: حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت منظور
پاکستان

منی لانڈرنگ کیس: حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت منظور

فروری 24, 2021
جس علاقے میں کتے نے کاٹا وہاں کا MPA معطل ہوگا: سندھ ہائیکورٹ بینچ
پاکستان

جس علاقے میں کتے نے کاٹا وہاں کا MPA معطل ہوگا: سندھ ہائیکورٹ بینچ

فروری 24, 2021
سینیٹ الیکشن: پنجاب سے ن لیگ اور تحریک انصاف کے دو دو امیدوار بلامقابلہ کامیاب
پاکستان

سینیٹ الیکشن: پنجاب سے ن لیگ اور تحریک انصاف کے دو دو امیدوار بلامقابلہ کامیاب

فروری 24, 2021

روزنامہ ڈیلی روشنی ایک جدید اور منفرد اخبار ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر خاص میں موجود پاکستانیوں کے مسا ئل اور روز مرہ معمولات کو منظر عام پر لانے میں مصروف عمل ہے۔ روزنامہ ڈیلی روشنی کا اصل مقصد عوام کے مسا ئل کو اجاگر کرنا اور عوام کی اصلاح کرنا ہے

روشنی

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • ہالینڈ کی خبریں
  • آسٹریا کی خبریں
  • سفیران وطن کی خبریں
  • اللہ کے دوست
  • سلسلہ عظیمیہ
  • بچوں کی دنیا
  • شعبہ خواتین
  • معروف شخصیات
  • ہالینڈ کی روشن ڈائری
  • روشنی لائبریری آن لائن

Copyright © 2020. All rights reserved. thedailyroshni.com
All logos and images are trademarks or copyrighted content of their respective owners

  • About Us
  • Contact Us
  • Privacy policy
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • اداریہ
  • صحت
  • کھیلوں کی دنیا
  • مقبول خبریں
  • نگارشات
  • ویڈیوز
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
  • سفیران وطن کی خبریں
  • ہالینڈ کی خبریں
  • آسٹریا کی خبریں
  • سلسلہ عظیمیہ
  • شعبہ خواتین
  • روشنی لائبریری آن لائن
  • اللہ کے دوست
  • اقوال زریں
  • شاعری اور موسیقی
  • (فخر پاکستان ( انٹرویوز
  • بچوں کی دنیا
  • ہنسنا منع ہے

Copyright © 2020. All rights reserved. thedailyroshni.com
All logos and images are trademarks or copyrighted content of their respective owners

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In