چیف ایڈیٹر: محمد جاویدعظیمی
جمعرات, اپریل 15, 2021
Chief Editor : Muhammad Javed Azeemi
Daily Roshni Urdu | روزنامہ روشنی انٹرنیشنل
Web & Mobile Application Development
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیلوں کی دنیا
  • نگارشات
  • صحت
  • معروف شخصیات
  • اداریہ
  • وڈیوز/پیغامات
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیلوں کی دنیا
  • نگارشات
  • صحت
  • معروف شخصیات
  • اداریہ
  • وڈیوز/پیغامات
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
No Result
View All Result
Daily Roshni Urdu | روزنامہ روشنی انٹرنیشنل
No Result
View All Result
صفحہ اول Breaking News

پاکستان میں امریکی سفارتکاروں کی سرگرمیاں محدود کرنا جوابی اقدام: وزیر خارجہ

مئی 12, 2018
میں Breaking News, پاکستان
0 0
0
شئیر کیا گیا
0
بار دیکھا گیا
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد: وفاقی وزیر خارجہ خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں امریکی سفارت کاروں کی سرگرمیاں محدود کرنا جوابی اقدام ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ‘آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ’ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ خرم دستگیر نے کہا کہ پاکستانی سفارت کاروں پر امریکی پابندیاں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اسلام آباد پر دباؤ ڈالنے کی پالیسی کا حصہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان اس وقت ورکنگ سطح پر بات چیت نہیں ہو رہی جس کی وجہ سے یہ تناؤ پیدا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا میں پاکستانی سفارت کاروں پر سفری پابندی کے جواب میں پاکستان نے بھی امریکی سفارت کاروں پر پابندیاں لگادی ہیں، جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

گذشتہ روز دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق امریکی سفارت کاروں کو بھی نقل و حرکت سے پہلے دفتر خارجہ سے اجازت لینا ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ امریکی سفارت کار ایک سے زائد پاسپورٹ نہیں رکھ سکیں گے اور ان کا قیام جاری ہونے والے ویزے کی مدت کے مطابق ہوگا۔

دفتر خارجہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق امریکی سفارتخانے کی آفیشل گاڑیوں پر نان ڈپلومیٹک نمبر پلیٹ کی اجازت نہیں ہوگی اور کرائے کی عمارتوں کے حصول اور تبدیلی کے لیے بھی این او سی لینا ہوگا۔

دوسری جانب امریکی سفارتخانے کی اپنی اور کرائے پر لی گئی گاڑیوں پر کالا شیشہ لگانے کی اجازت بھی نہیں ہوگی جبکہ سفارت کاروں کے لیے بائیو میٹرک تصدیق کے بغیر فون سمز جاری نہیں کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق دفتر خارجہ سے جاری نوٹیفکیشن کو امریکی سفارتخانے کے ساتھ شیئر کیا جاچکا ہے اور اب پاکستانی ایئر پورٹس پر امریکی سفارتخانے کے سامان کی ترسیل کو ویانا کنونشن کے مطابق ڈیل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں تنبیہ کی تھی کہ اگر ہمارے سفارتکاروں کو پاکستان میں آزاد نقل و حرکت کی اجازت نہ دی گئی تو امریکا میں پاکستانی سفارت کاروں کی نقل و حرکت محدود کی جاسکتی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے یکم مئی سے پاکستانی سفارتکاروں کی نقل و حرکت پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا تھا جس میں بعدازاں 10 روز کی توسیع کی گئی جس کی مدت ختم ہونے کے بعد پاکستانی سفارت کاروں کی نقل و حرکت مشروط کردی گئی۔

امریکا کی جانب سے پاکستانی سفارت کاروں پر لگائی جانے والی سفری پابندی کے مطابق سفارت کار بغیر اجازت نامے کے 25 میل سے باہر نہیں جاسکیں گے اور اس سے زائد نقل و حرکت کے لیے انہیں اجازت نامہ سفر سے 5 روز قبل لینا ہوگا۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے پاکستانی سفارتکاروں پر پابندی کا اطلاق ان کے اہلخانہ تک بڑھا دیا گیا ہے۔

دوسری جانب امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے بھی متنبہ کیا تھا کہ امریکی پابندیوں کے جواب میں پاکستان بھی ایسا قدم اٹھا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان حالیہ چند ماہ کے دوران شدید کشیدگی دیکھنے میں آئی ہے۔

شئیرTweetشئیر
پچھلی خبر

اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم معطل، سپریم کورٹ کی نئے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری پر پابندی عائد

اگلی خبر

سپریم کورٹ کا سانحہ ایئر بلیو کے لواحقین کو 8 برس بعد معاوضہ ادا کرنے کا حکم

متعلقہ خبریں

رینجرز اور کسٹم کی کارروائیاں، ساڑھے 5 کروڑ مالیت کا سامان ضبط
پاکستان

رینجرز اور کسٹم کی کارروائیاں، ساڑھے 5 کروڑ مالیت کا سامان ضبط

اپریل 14, 2021
کراچی: بیوی کے قاتل شوہر کو سزائے موت کا حکم
پاکستان

کراچی: بیوی کے قاتل شوہر کو سزائے موت کا حکم

اپریل 14, 2021
وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کورونا پابندیوں کا عندیہ دے دیا
پاکستان

وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کورونا پابندیوں کا عندیہ دے دیا

اپریل 14, 2021
آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اور امریکی وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ
پاکستان

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اور امریکی وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ

اپریل 14, 2021
حکومت کا تحریک لبیک پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ
پاکستان

حکومت کا تحریک لبیک پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

اپریل 14, 2021
پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم سے استعفے مولانا فضل الرحمان کو بجھوادیے
پاکستان

پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم سے استعفے مولانا فضل الرحمان کو بجھوادیے

اپریل 13, 2021

روزنامہ ڈیلی روشنی ایک جدید اور منفرد اخبار ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر خاص میں موجود پاکستانیوں کے مسا ئل اور روز مرہ معمولات کو منظر عام پر لانے میں مصروف عمل ہے۔ روزنامہ ڈیلی روشنی کا اصل مقصد عوام کے مسا ئل کو اجاگر کرنا اور عوام کی اصلاح کرنا ہے

روشنی

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • ہالینڈ کی خبریں
  • آسٹریا کی خبریں
  • سفیران وطن کی خبریں
  • اللہ کے دوست
  • سلسلہ عظیمیہ
  • بچوں کی دنیا
  • شعبہ خواتین
  • معروف شخصیات
  • ہالینڈ کی روشن ڈائری
  • روشنی لائبریری آن لائن

Copyright © 2020. All rights reserved. thedailyroshni.com
All logos and images are trademarks or copyrighted content of their respective owners

  • About Us
  • Contact Us
  • Privacy policy
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • اداریہ
  • صحت
  • کھیلوں کی دنیا
  • مقبول خبریں
  • نگارشات
  • ویڈیوز
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
  • سفیران وطن کی خبریں
  • ہالینڈ کی خبریں
  • آسٹریا کی خبریں
  • سلسلہ عظیمیہ
  • شعبہ خواتین
  • روشنی لائبریری آن لائن
  • اللہ کے دوست
  • اقوال زریں
  • شاعری اور موسیقی
  • (فخر پاکستان ( انٹرویوز
  • بچوں کی دنیا
  • ہنسنا منع ہے

Copyright © 2020. All rights reserved. thedailyroshni.com
All logos and images are trademarks or copyrighted content of their respective owners

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In