آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی میں بھارتی عزائم سے مکمل طور پر آگاہ ہیں۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایل او سی پر مٹی والا اور مناور سیکٹر کا دورہ کیا ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف کو آپریشنل تیاریوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی ایجنٹ کل بھوشن یادیو بھارتی عزائم کا ثبوت ہے، جس کے کیس کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے ۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے جوان پاک فوج کی ریڑھ کی ہڈی ہیں،جو اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور جذبے کی وجہ سے جانے جاتے ہیں،پاک فوج پاکستانی اورکشمیری عوام کے تحفظ کی اپنی ذمے داری ادا کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام اپنے حق خود ارادیت کے لیے جدوجہد کررہے ہیں، ان کے ساتھ ہماری یکجہتی جاری رہے گی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہدایت دی کہ بھارت کی بلااشتعال سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا جائے۔