چیف ایڈیٹر: محمد جاویدعظیمی
پیر, جنوری 25, 2021
Chief Editor : Muhammad Javed Azeemi
Daily Roshni Urdu | روزنامہ روشنی انٹرنیشنل
Web & Mobile Application Development
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیلوں کی دنیا
  • نگارشات
  • صحت
  • معروف شخصیات
  • اداریہ
  • وڈیوز/پیغامات
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیلوں کی دنیا
  • نگارشات
  • صحت
  • معروف شخصیات
  • اداریہ
  • وڈیوز/پیغامات
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
No Result
View All Result
Daily Roshni Urdu | روزنامہ روشنی انٹرنیشنل
No Result
View All Result
صفحہ اول کھیلوں کی دنیا

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

اپریل 12, 2017
میں کھیلوں کی دنیا
0 0
پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی
0
شئیر کیا گیا
0
بار دیکھا گیا
Share on FacebookShare on Twitter

گیانا: پاکستان نے تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔

ویسٹ انڈیز کے شہر پروویڈنس میں کھیلے گئے فیصلہ کن معرکے میں ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 233 رنز بنائے جب کہ گرین شرٹس نے شعیب ملک کی شاندار سنچری کی بدولت ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔ ہدف کے تعاقب میں گرین شرٹس کا آغاز مایوس کن رہا اورصرف 36 کے مجموعی اسکور پر ابتدائی 3 بلے باز پویلین لوٹ گئے۔ احمد شہزاد 3، بابراعظم 16 اور کامران اکمل بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔

چوتھی وکٹ پر محمد حفیظ اور شعیب ملک نے 113 رنز کی شراکت قائم کی اور ٹیم کا مجموعی اسکور 149 تک پہنچا تو حفیظ 81 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، انہوں نے 2 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 86 گیندوں پر 81 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ کپتان سرفراز احمد اور شعیب ملک نے پانچویں وکٹ پر زبردست انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے مخالف بولروں کی خوب پٹائی کی اور ہدف 43.1 اوور میں حاصل کرلیا۔

شعیب ملک نے 2 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 111 گیندوں پر 101 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جب کہ کپتان سرفراز احمد بھی 24 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ شعیب ملک نے کیرئیر کی 9ویں اور ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسری سنچری اسکور کی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے شینن گبریل نے 2، جیسن ہولڈر اور ویراسیمی پرمال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پر شعیب ملک کو نہ صرف میچ بلکہ سیریز کا بھی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی جانب سے ایون لیوز اور والٹن نے اننگز کا آغاز کیا تاہم دونوں کھلاڑی 40 رنز کے مجموعی اسکور پر بالترتیب 16 اور 19 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد کیرن پاول اور شائی ہوپ میدان میں اترے تاہم پاول 23 رنز بنا کر عماد وسیم کا شکار بنے۔ چوتھی وکٹ پر جیسن محمد اور شائی ہوپ نے 101 رنز کی شراکت قائم کی اور ٹیم کا مجموعی اسکور 169 تک پہنچا تو جیسن محمد 59 رنز بنا کر جنید خان کا شکار بن گئے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں ہوپ 71، جوناتھن کارٹر11، کپتان جیسن ہولڈر 12، ورسیمی پرمال 8 اور دیوندرا بشو بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے محمد عامر، جنید خان اور شاداب خان نے 2،2 جب کہ عماد وسیم اور حسن علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

شئیرTweetشئیر
پچھلی خبر

دہشتگردی کرانیوالوں کو رعایت نہیں دیں گے، خواجہ آصف

اگلی خبر

جاسوسی کا الزام : عزیربلوچ کو پاک فوج نے تحویل میں لے لیا

متعلقہ خبریں

کیا آپ جانتے ہیں ؟ اس بچے کو آج قومی ٹیم میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے،
کھیلوں کی دنیا

کیا آپ جانتے ہیں ؟ اس بچے کو آج قومی ٹیم میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے،

جنوری 23, 2021
پی سی بی سے تعلقات ٹھیک ہیں اور بورڈ مجھے سائیڈ لائن نہیں کررہا، حفیظ
کھیلوں کی دنیا

پی سی بی سے تعلقات ٹھیک ہیں اور بورڈ مجھے سائیڈ لائن نہیں کررہا، حفیظ

جنوری 20, 2021
پاکستان سپر لیگ کے شائقین کیلیے خوشخبری
کھیلوں کی دنیا

پاکستان سپر لیگ کے شائقین کیلیے خوشخبری

جنوری 19, 2021
شین وارن نے انڈین بولر کی 6 نوبالز کو مشکوک قرار دے دیا، بھارتی آگ بگولہ
کھیلوں کی دنیا

شین وارن نے انڈین بولر کی 6 نوبالز کو مشکوک قرار دے دیا، بھارتی آگ بگولہ

جنوری 18, 2021
جنوبی افریقی کپتان نے پاکستانی اسپنرز کو خطرہ اور کنڈیشن کو چیلنج قرار دیدیا
کھیلوں کی دنیا

جنوبی افریقی کپتان نے پاکستانی اسپنرز کو خطرہ اور کنڈیشن کو چیلنج قرار دیدیا

جنوری 18, 2021
جنوبی افریقا کی ٹیم 14 سال بعد پاکستان پہنچ گئی
کھیلوں کی دنیا

جنوبی افریقا کی ٹیم 14 سال بعد پاکستان پہنچ گئی

جنوری 16, 2021

روزنامہ ڈیلی روشنی ایک جدید اور منفرد اخبار ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر خاص میں موجود پاکستانیوں کے مسا ئل اور روز مرہ معمولات کو منظر عام پر لانے میں مصروف عمل ہے۔ روزنامہ ڈیلی روشنی کا اصل مقصد عوام کے مسا ئل کو اجاگر کرنا اور عوام کی اصلاح کرنا ہے

روشنی

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • ہالینڈ کی خبریں
  • آسٹریا کی خبریں
  • سفیران وطن کی خبریں
  • اللہ کے دوست
  • سلسلہ عظیمیہ
  • بچوں کی دنیا
  • شعبہ خواتین
  • معروف شخصیات
  • ہالینڈ کی روشن ڈائری
  • روشنی لائبریری آن لائن

Copyright © 2020. All rights reserved. thedailyroshni.com
All logos and images are trademarks or copyrighted content of their respective owners

  • About Us
  • Contact Us
  • Privacy policy
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • اداریہ
  • صحت
  • کھیلوں کی دنیا
  • مقبول خبریں
  • نگارشات
  • ویڈیوز
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
  • سفیران وطن کی خبریں
  • ہالینڈ کی خبریں
  • آسٹریا کی خبریں
  • سلسلہ عظیمیہ
  • شعبہ خواتین
  • روشنی لائبریری آن لائن
  • اللہ کے دوست
  • اقوال زریں
  • شاعری اور موسیقی
  • (فخر پاکستان ( انٹرویوز
  • بچوں کی دنیا
  • ہنسنا منع ہے

Copyright © 2020. All rights reserved. thedailyroshni.com
All logos and images are trademarks or copyrighted content of their respective owners

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In