برسلز بلجیم میں مقیم مختلف اخبارات جرائد رسائل اور الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ صحافیوں نے ملکر پاکستان پریس کلب برسلز کی بنیاد رکھی. صحافت سے منسلک افراد نے بلجیم میں مقیم کمیونٹی کے معروضی حالات اور مسائل کا ذکر کرتے ہوئے نئی نسل کو پاکستان کی تہذیب و تمدن اور ثقافت سے روشناس کرانے کے ساتھ ساتھ بلجیم میں کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حل اور وطن عزیز سے متعلقہ دیگر امور پر سیر حاصل گفتگو کی اور مشترکہ لائحہ عمل کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا کہ پریس کلب کے پلیٹ فارم کے ذریعے جہاں صحافیوں کو متحد کیا جا رہا ہے وہاں کمیونٹی میں پائی جانے والی خلیج کو دور کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں چنانچہ سنئیر صحافی حاجی شاہد فاروقی،عمران بیگ، محمد اقبال خان، نے مشترکہ طور پر بلجیم میں مقیم صحافی برادری کو ایک کیفے ٹیریا پر مدعو کیا.اور پاکستان پریس کلب برسلز کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی حاجی شاہد فاروقی نے کہا کہ ہمیں تمام اختلافات بالائے طاق رکھتے ہوئے آپس میں پیار محبت بھائی چارے کی فضاقائم کرتے ہوئے کمیونٹی اور ملک کی خدمت کرنی چائیے انھوں نے کہا کہ ہمیں باہمی اتفاق رائےکے ذریعے پاکستان پریس کلب برسلز کے لئے جمہوری طریقے کو اپناتے ہوئے صدر،سیکرٹری جنرل،اور دیگر عہدوں کے لئے انتخابات عمل میں لاتے ہوئےتنظیم سازی کرنا ہوگی.محمد اقبال خان نے کہا کہ تمام دوست اپنی اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے تجویز بھی دیں اور تائید بھی کریں چنانچہ اکثرتی رائے دہی کے ذریعےخواجہ ظفرالدین کو صدر اور عمران بیگ کو سنئیرنائب صدر جبکہ عظیم ڈار کو سیکرٹری جنرل منتحب کیا گیا. نائب صدر کےلئے محمد اقبال خان،جوائنٹ سیکرٹری کےلئے اختر سیالوی،فنانس سیکرٹری حاجی شاہد فاروق،پریس سیکرٹری احمد چاند اور پی آر او عامر نعیم کو منتخب کیا گیا. پاکستان پریس کلب کے پہلے سالانہ انتخابات میں کامیاب ہونے والے ممبران کو سنئیر صحافی سعید مان، ناصر شبیر،احسن صدیق، چوہدری جمیل ملک مسعود اور شیخ معین الدین نے دلی مبارکباد دی. پاکستان پریس کلب برسلز کی پہلی نشست میں شیخ معین الدین،ملک مسعود اور ایم ندیم بٹ ناگزیر وجوہات کے باعث شریک نہ ہوسکے.مگر ٹیلی فون کے ذریعے انھوں نے پاکستان پریس کلب برسلز کی ایگزیکٹو باڈی کو تشکیل دیئے جانے پر نہ صرف رضا مندی کا اظہار کیا بلکہ پریس کلب کے قیام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ پریس کلب مسائل کو اجاگر کرنے اور اس کے حل کی جانب مثبت پیش قدمی ہے. پاکستان پریس کلب برسلز کے صدر خواجہ ظفر اور سیکرٹری جنرل عظیم ڈار نےکہا کہ ہمیں کمیونٹی کے مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے مثبت حل کے لئے کوششیں کرنی چاہیے صحافی معاشرے میں آنکھ کی حیثیت رکھتے ہیں.سنئیر صحافی سعید مان نے کہا کہ ہمیں تنظیم سازی کے ساتھ ساتھ ضابطہ اخلاق کاخاص خیال رکھتے ہوئےصحت مند سرگرمیوں پر توجہ دینی چاہئیے.پریس سیکرٹری احمد چاند،جوائنٹ سیکرٹری اختر سیالوی، پی آر او عامر نعیم، ملک مسعود،چوہدری جمیل نے مشترکہ طور پر پریس کلب برسلز کے قیام پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں صحافی برادری کا متحد ہو کر کمیونٹی کی فلاح وبہبود کے لئے جدوجہد کرنا قابل تحسین ہےانھوں نے کہا کہ پاکستان پریس کلب برسلز کمیونٹی کی خدمات کے لئے اپنی کاوشیں جاری رکھے گا.