پاک فوج نے ملک بھر میں آپریشن ’ردالفساد‘ کا اعلان کر دیا، آئی ایس پی آر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آپریشن کا مقصد بلا تفریق دہشت گردی کا خاتمہ ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں اس آپریشن کا فیصلہ کیا گیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کا مقصد اب تک کی کامیابیوں کو مستحکم کرنا اور سرحدی سلامتی کو یقینی بنانا ہے،آپریشن میں پاک فوج، فضائیہ، بحریہ،سول آرمڈ فورسز حصہ لیں گی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی دہشت گردوں کے خاتمے کے آپریشن کا حصہ بنیں گے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد اس آپریشن کا طرۂ امتیاز ہوگا، پنجاب میں رینجرز کے بڑے پیمانے میں انسداد دہشت گردی آپریشنز بھی اس کا حصہ ہیں