اسلام آباد نئے نامزد ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کمان کی تبدیلی کی تقریب میں شرکت کیلئے اپنے قریبی دوستوں اور عزیزوں کو دعوت نامے بھجوا دیے۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی کمان کی تبدیلی کی تقریب (کل )منگل کو جنرل ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوگی۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کمان کی تبدیلی کی تقریب میں شرکت کیلئے اپنے قریبی دوستوں اور عزیزوں کو دعوت نامے بھجوا دیے ہیں۔جنرل باجوہ نے سرگودھا اور گوجرانوالہ کے اپنے کچھ قریبی عزیزوں اور زمانہ طالبعلمی کے دوستوں کو دعوت نامے بھجوائے ہیں۔