پاک یوتھ فٹبال ٹیم آسٹریا کی جانب سے سیکنڈ پاک فٹبال ٹورنامنٹ کا اہتمام پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کے مدد سے بروز ہفتہ ویانا کے مقامی انڈور گراؤنڈ میں انعقاد پزیر ہوا ، جس میں پاکستانی کمیونٹی کی اور آسٹریا کمیونٹی کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ پاک یوتھ فٹبال ٹیم آسٹریا کے آرگنائزر میں سے شہباز احمد کی رپورٹ کے مطابق پروگرام کی تفصیلات،
سیکنڈ پاک فٹبال ٹورنامنٹ میں( 12) ٹیموں نے حصہ لیا اس میں آسٹریا کے خصوصی بچوں نے بھی گرم جوشی سے مچ میں حصہ لیا ….. جس کا پاکستانی کمیونٹی نے بھرپورحوصلہ افزائی کی اور داد دی اس سال پاکستانی کمیونٹی نے ریکارڈ شرکت کی آسٹریا کے دوسرے شہروں سے ٹیمون نے حصہ لیا ،پروگرام کے دوران سالزبرگ کی ٹیم کو خصوصی ٹرافی اور تمغے تمام ٹیم کو دییے ،کیونکے انہوں نے دور جانا تھا ،بعد میں پھر پروگرام شروع ہو گیا . فائنل میچ میں واکز اور آزاد کشمیرکے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا ،اور اس سیکنڈ پاک فٹبال ٹورنامنٹ 2017 کی وینر ٹیم واکز بنی دوسری پوزیشن آزاد کشمیر حاصل کرنےمیں کامیاب ہوئی.سیکنڈ پاک فٹبال ٹورنامنٹ 2017 کے مہمان خصوصی پاکستان سفارت خانہ ویانا کے ٹیکنیکل منسٹر وقار احمد تھے اور آسٹرین پارلیمنٹ کے ممبران اور پاکستانی کمیونٹی کونسلر سہیل افضل نے خصوصی طور پر شرکت کی.پاکستانی کمیونٹی سے یوتھ ،خواتین ،بزرگوں ،بچوں نے کثیر تعداد میں بھرپور شرکت کی ۔اور اپنی پسندیدہ ٹیم کو سپورٹ کیا .لوٹری کے انعامات قراندازی کے ذریے دیئے گۓ ، انعامات خان آٹوز نے سپونسر کیۓ ،پہلا انعام پاکستان کی ریٹرن ٹکٹ سپونسر ورلڈ ٹریول کی جانب سے د ی گی.جس کو حاصل کرنے والے خوش قسمت حاجی ملک آمیں اعوان صاحب تھے ،دوسرا انعام سامسنگ گیلیکسی ٹیبلٹ لالہ محمد حسین صاحب نے حاصل کیا جو کہ اکرم باجوہ کے منگانیے پر لالہ محمد حسین نے دے دیا ،سمارٹ فون پاکستانی فمیلی کا نکلا اور بہت سے مختلف انعامات بچوں کے کھلونے تھے .پاک یوتھ نے اس فٹبال ٹورنامنٹ کو آرگنائز کیا ،جس کا پاکستانی کمیونٹی نے انہیں دل سے مبارک دی اور تمام پاک یوتھ کی انتظامیہ جس میں خاص طور پر شہباز خان ،طارق علی ،عاطف رضا کی محنت کو سراہا. ہاروں رشید جو اھم پروگرام کرنے والے تھے اتفاق سے انھیں پاکستان جانا پڑا ا ن کی ساس پاکستان میں وفات پاگی تھی.پورے دن شربت اور کھانے کے لیہ پلائو پیش ہوتا رہا. پروگرام کے آخر میں پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کی جانب سےکشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے پروگرام کا انعقاد ہوا جس میں خواتیں اور حضرات نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے موضو پر تقاریر کی گیئں.جیس میں مقررین فرحت مسعود ،پروفسیرشوکت اعوان، آسٹریا کی پارلیمینٹ اور لینز سے آئے ہوے مہمان سب نے کشمیر کی تازہ ترین صورت حال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ تقسیم ہند کے فارمولے کے تحت کشمیرکو پاکستان کا حصہ بنایا جانا تھا تاہم ہندو کی سازش نے عوام کی خواہش کے برعکس اس کو متنازعہ بنا دیا جس پر اقوام متحدہ نے بھی اپنی قرار دادیں منظور کی کشمیری عوام کو حق خود اردایت کے تحت اپنے مستقبل کے اظہار کا حق دیا۔لیکن ہندوستان نے ہٹ دھرمی کرتے ہوئےکشمیری عوام کوتشدد اور ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنایا اور ان کی آزادی کو سلب کرنے کی خاطر بھارتی فوج کے ساتھ ان کا قتل کیا اب تک لاکھوں کشمیری اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہزاروں اب تک لاپتہ ہیں بے گناہ بچوں بوڑھوں اور خواتین کو بدترین تشدد کانشانہ بنایا گیا اور ہزاروں کشمیری خواتین کوعصمت دری کا نشانہ بنایاگیا۔ کشمیر کے حوالے سے حاضرین کو آگاہی دی۔انعامات کا پروگرام مرتب دیا گیا. حافظ حفیظ العذری نے انعامات اور ٹیموں کو تمغے دیے.اور پاکستانی کمیونٹی کے مشور و معروف شخصیات نے تمغے پہناۓ پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کے ممبران میں شیلڈ پیش کی گی اور فائنل میچ میں واکز اور آزاد کشمیر کو ٹرافی پیش کی گی. پاک یوتھ نے اس فٹبال ٹورنامنٹ کو آرگنائز کیا ،جس کا پاکستانی کمیونٹی نے دل سے مبارک دی اور تمام پاک یوتھ کی انتظامیہ جس میں خاص طور پر شہباز خان ، ہاروں رشید ،طارق علی ،عاطف رضا کی محنت کو سراہا .
پاک یوتھ فٹبال ٹیم آسٹریا کی جانب سے سیکنڈ پاک فٹبال ٹورنامنٹ کا مشترکہ اہتمام پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا نےکیا