
پیر شیراز حسین قادری کی طرف سے
بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو خراج تحسین اور مبارک باد ۔
ڈبلن آئرلینڈ (ڈیلی روشنی انٹرنیشنل ۔۔۔وسیم بٹ ) ظلم و بربریت اور ناانصافی کے سامنے حق و سچ کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا ظلم کی کالی رات جتنی طویل ہو حق کو سچ کا سورج طلوع ہو کر رہتا ہے اور اس کی کرنیں ہر اس اندھیری جگہ کو منور کر دیتی ہے جہاں ظلم کی کالی رات چھائی ہو ۔سابق وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اسی حق و سچ کی روشنی اور تحریک انصاف کے پیغام کو آزاد کشمیر کے گھر گھر میں پہنچا دیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار سابق چیف آرگنائزر پی ٹی آئی کشمیر آئرلینڈ اور یورپ پیر شیراز حسین قادری نے کیا ان کا کہنا تھا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے آزاد کشمیر میں عوام کی فلاح و بہبود اور انہیں اپنے حق کے حصول کے لیے ظالم و جابر کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑا رہنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ آزاد کشمیر کی تاریخ میں ایسا لیڈر نہیں آ سکا پچھلے 72 سالوں سے نام نہاد لیڈروں نے عوام کو ظلم کی چکی میں پیسا ہے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ان کے چہرے بھی بے نقاب کئے ہیں ۔پیر شیراز حسین قادری نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ گزشتہ دنوں پاکستان اسمبلی سے وزیراعظم عمران خان کا اعتماد کا ووٹ جیتنے اور پھر صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ اور احمد آفریدی کے ڈپٹی چیئرمین منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ یہ حقیقی معنوں میں جمہوریت کی جیت ہوئی ہے اور پھر کل پی ٹی ایم کی پریس کانفرنس اور اس میں مولانا فضل الرحمان کا لانگ مارچ کو ملتوی کرنا اور پھر پریس کانفرنس چھوڑ کر چلے جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ پی ٹی ایم کا شیرازہ بکھر چکا ہے اور یہ بہت جلد اپنی سیاسی موت خود ہی مر جائے گی کیوں کہ عوام ان تمام چوروں کو جان چکی ہے اور یہ عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں ۔وزیراعظم عمران خان کو بھرپور عوامی اعتماد حاصل ہے ۔آخر میں ان کا کہنا تھا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں بہت جلد آزاد کشمیر میں تبدیلی آ کر رہے گی اور اگلے وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری ہی ہوں گے ۔اوورسیز پاکستانی کشمیری کمیونٹی سلطان محمود چوہدری کو مکمل یقین دہانی کرواتے ہیں کہ ہر گھڑی ہم اپنے محبوب قائد سلطان محمود چوہدری کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں