.حکومت پنجاب نے پی ایس ایل ٹو کا فائنل 5مارچ کو لاہور میں کرانے کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں پی ایس ایل ٹو کے فائنل کے لیے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا،یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ 8تا10ہزار اہلکار 5مارچ کو لاہور میں بالخصوص قذافی اسٹیڈیم کے ارد گرد سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قذافی اسٹیڈیم کے نئے پویلین کا افتتاح کل ہوگا، اسٹیڈیم کے باہر سڑکوں کی مرمت جاری ہے۔
اب شائقین اپنے ملک میں ہی پی ایس ایل کا کلائمیکس دیکھیں گے، قذافی اسٹیڈیم میں تیاریاں تیز کردی گئیں، تزئین و آرائش اور دیگر انتظامات جاری ہیں۔
پاکستان سپر لیگ کا 80فیصد اسٹاف لاہور پہنچ گیا، جبکہ ٹرافیاں اور شیلڈز بھی پہنچادی گئیں۔
اس حوالے سے پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ابھی یہ نہیں بتا سکتے کہ کونسے غیر ملکی کھلاڑی فائنل کھیلنے کے لیے پاکستان آئیں گے۔