چیف ایڈیٹر: محمد جاویدعظیمی
ہفتہ, مارچ 6, 2021
Chief Editor : Muhammad Javed Azeemi
Daily Roshni Urdu | روزنامہ روشنی انٹرنیشنل
Web & Mobile Application Development
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیلوں کی دنیا
  • نگارشات
  • صحت
  • معروف شخصیات
  • اداریہ
  • وڈیوز/پیغامات
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیلوں کی دنیا
  • نگارشات
  • صحت
  • معروف شخصیات
  • اداریہ
  • وڈیوز/پیغامات
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
No Result
View All Result
Daily Roshni Urdu | روزنامہ روشنی انٹرنیشنل
No Result
View All Result
صفحہ اول کھیلوں کی دنیا

پی ایس ایل 6 : قلندرز نے گلیڈی ایٹرز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

فروری 22, 2021
میں کھیلوں کی دنیا
0 0
پی ایس ایل 6 : قلندرز نے گلیڈی ایٹرز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی
0
شئیر کیا گیا
0
بار دیکھا گیا
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 6 کے چوتھے میچ میں لاہور قلندرز نے  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 وکٹوں سے باآسانی شکست دے دی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے  میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے اور قلندرز نے 179 رنز کا ہدف  19 ویں اوور میں 9 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

کوئٹہ کی اننگز 

کوئٹہ کی اننگز کا آغاز  اچھا نہ رہا اور اس کے اوپنر ٹام بینٹن دوسرے ہی اوور میں 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

ان کے بعد دوسرے اوپنر صائم ایوب بھی اگلے ہی اوور میں 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

2 وکٹیں گرنے کے بعد کپتان سرفراز اور کرس گیل نے ذمہ داری سے بیٹنگ کی اور ٹیم کو مستحکم پوزیشن فراہم کردی۔

سرفراز احمد 14 ویں اوور میں 113 کے مجموعی اسکور پر 40رنز بناکر آؤٹ ہوئے، جب کہ کرس گیل 68 رنز بنا کر راشد خان کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

ان کے بعد کوئٹہ کے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی اعظم خان اور بین کٹنگ تھے جنہوں نے بالترتیب 13 اور 5 رنز بنائے جب کہ محمد نواز نے 3 چھکوں کی مدد سے 33 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے حارث روؤف نے 3 جب کہ شاہن آفریدی، راشد خان اور احمد دانیال نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی ۔

قلندرز کی اننگز

قلندرز نے اپنی اننگز کا آغاز محتاط انداز میں کیا اور کپتان سہیل اختر نے فخر زمان کے ساتھ مل کر 64 رنز کی شراکت قائم کی۔

سہیل اختر 21 رنز بنا کر زاہد محمود کی گیند پر بولڈ ہوگئے، ان کے بعد محمد حفیظ نے فخر زمان کے ساتھ مل کر 115 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی اور ٹیم کو فتح دلوادی۔

فخر زمان نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 52 گیندوں پر 82 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا۔

محمد حفیظ نے بھی6 چھکوں کی مدد سے 33 گیندوں پر 73 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے۔

کوئٹہ کی جانب سے واحد وکٹ زاہد محمود  نے حاصل کی۔

خیال رہےکہ یہ دونوں ٹیموں کا دوسرا میچ تھا، قلندرز نے اپنے پہلے میچ میں بھی پشاور زلمی کے خلاف کامیابی حاصل کی جب کہ کوئٹہ کو افتتاحی میچ میں بھی کراچی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

رواں سال پی ایس ایل کے تمام میچز جیو سوپر کی ویب سائٹ اور موبائل ایپ پر براہ راست دکھائے جا رہے ہیں۔

شئیرTweetشئیر
پچھلی خبر

تصور ذات کیا ہے؟۔۔خصوصی تحریر

اگلی خبر

کلر تھراپی۔۔۔مولف۔۔۔الشیخ خواجہ شمس الدین عظیمی (قسط نمبر82)

متعلقہ خبریں

پی ایس ایل ملتوی ہونے پر سوشل میڈیا صارفین کا ملاجلا رد عمل
کھیلوں کی دنیا

پی ایس ایل ملتوی ہونے پر سوشل میڈیا صارفین کا ملاجلا رد عمل

مارچ 5, 2021
ونڈو تلاش کرکے پی ایس ایل مکمل کروائیں گے: وسیم خان
کھیلوں کی دنیا

ونڈو تلاش کرکے پی ایس ایل مکمل کروائیں گے: وسیم خان

مارچ 4, 2021
پی ایس ایل: زلمی کا کنگز کو جیت کیلیے 189 رنز کا ہدف
کھیلوں کی دنیا

پی ایس ایل: زلمی کا کنگز کو جیت کیلیے 189 رنز کا ہدف

مارچ 3, 2021
PSL: مزید 2 کھلاڑیوں، ایک سپورٹنگ ممبر کا کورونا ٹیسٹ مثبت
کھیلوں کی دنیا

PSL: مزید 2 کھلاڑیوں، ایک سپورٹنگ ممبر کا کورونا ٹیسٹ مثبت

مارچ 2, 2021
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا میچ ملتوی
کھیلوں کی دنیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا میچ ملتوی

مارچ 1, 2021
راشد خان کی جگہ سندیپ لمیچانے لاہور قلندرز کا حصہ بن گئے
کھیلوں کی دنیا

راشد خان کی جگہ سندیپ لمیچانے لاہور قلندرز کا حصہ بن گئے

فروری 27, 2021

روزنامہ ڈیلی روشنی ایک جدید اور منفرد اخبار ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر خاص میں موجود پاکستانیوں کے مسا ئل اور روز مرہ معمولات کو منظر عام پر لانے میں مصروف عمل ہے۔ روزنامہ ڈیلی روشنی کا اصل مقصد عوام کے مسا ئل کو اجاگر کرنا اور عوام کی اصلاح کرنا ہے

روشنی

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • ہالینڈ کی خبریں
  • آسٹریا کی خبریں
  • سفیران وطن کی خبریں
  • اللہ کے دوست
  • سلسلہ عظیمیہ
  • بچوں کی دنیا
  • شعبہ خواتین
  • معروف شخصیات
  • ہالینڈ کی روشن ڈائری
  • روشنی لائبریری آن لائن

Copyright © 2020. All rights reserved. thedailyroshni.com
All logos and images are trademarks or copyrighted content of their respective owners

  • About Us
  • Contact Us
  • Privacy policy
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • اداریہ
  • صحت
  • کھیلوں کی دنیا
  • مقبول خبریں
  • نگارشات
  • ویڈیوز
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
  • سفیران وطن کی خبریں
  • ہالینڈ کی خبریں
  • آسٹریا کی خبریں
  • سلسلہ عظیمیہ
  • شعبہ خواتین
  • روشنی لائبریری آن لائن
  • اللہ کے دوست
  • اقوال زریں
  • شاعری اور موسیقی
  • (فخر پاکستان ( انٹرویوز
  • بچوں کی دنیا
  • ہنسنا منع ہے

Copyright © 2020. All rights reserved. thedailyroshni.com
All logos and images are trademarks or copyrighted content of their respective owners

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In