ڈیلی روشنی) چوہدری شبیر احمد کی جانب سے گلیڈی ایٹر کرکٹ کلب کے لئے انڈور کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے کی خوشی میں ایک شاندار ڈنر ایشیاء ریسٹورنٹ ٢١ڈسٹرکٹ میں پارٹی کا اہتمام کیا گیا.جس میں پارٹی کی میزبانی کے فرائض گلیڈی ایٹرر کرکٹ کلب کے کپتان وقاص بھٹی نے سرانجام دیے۔تقریب کا آغاز علی طارق کی تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا.اس تقریب میں کپتان وقاص بھٹی،ٹیم منیجر چوہدری سہیل عا مر. کوچ سرفراز وڑائچ .چیف سلکٹر سکندر ڈار.وائس پریذٰیڈنٹ محمد عدنان، جرنل سیکٹری حماد سلام،فنانس سیکٹری رضوان راشد،وائس فنانس سیکٹری چوہدری شبیر احمد،میڈیا کوآرڈینیٹر علی طارق،عمیر طارق،چوہدری وقاص؛بدر ڈار.عادل.دانیال ملک،حمزہ بھٹی،دنیش رائے،توقیرآصف،سجاد ڈاراورکچھ مہمان شامل تھے کھلاڑیوں نے انڈور کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے کا تمام کریڈٹ ٹیم منیجمنٹ کو دیا اور کہا اس کرکٹ کلب کا بنانے کا مقصد آسٹریا میں آنے والی نسل کو کرکٹ کے بارے میں آگاہی کرنا انہیں کرکٹ کے بارے میں بتانا انھیں ٹریننگ دینا تا کہ وہ آنے والے وقت میں اپنے ملک کا نام روشن کریں اور آنے والے وقت میں گلیڈی ایٹر کرکٹ کلب آسٹریا کا نمبر ون کلب ہو گا،
چوہدری شبیر احمد کی خصوصی دعوت پر اس تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے میڈیا کوآرڈینیٹر روزنامہ روشنی انٹرنیشنل کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر جناب محمد عامر صدیّق (ایڈوکیٹ) اور رپوٹر بلال خالد نے خصوصی شرکت کی . محمد عامر صدیّق (ایڈوکیٹ) کا کہنا تھا آسٹریا میں بسنے والے تا رکین وطن کے لیے فرصت کے چند لمحوں میں مل جل کر بیٹھنا کسی نعمت خد ا وندی سے کم نہیں ایسی محافل اور مجا لس کا اہتمام کرتے رہنا چا ہئیےانہو ں نے کہاکہ آسٹریا میں کرکٹ میں مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ہمیں ایک دوسرے کے مشاھدات اور تجربات سے استفادہ حاصل کرنا ہو گا ایک اچھا اسپورٹس مین ہی ایک اچھا انسان ہوتا ہے.آخر میں چوہدری شبیر احمد کی جانب سے معزز مہمانوں کا تہہ دل سے شکر یہ ادا کیا اور آئندہ بھی ایسی مثبت سرگرمیاں جاری و ساری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔