چیف ایڈیٹر: محمد جاویدعظیمی
منگل, اپریل 20, 2021
Chief Editor : Muhammad Javed Azeemi
Daily Roshni Urdu | روزنامہ روشنی انٹرنیشنل
Web & Mobile Application Development
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیلوں کی دنیا
  • نگارشات
  • صحت
  • معروف شخصیات
  • اداریہ
  • وڈیوز/پیغامات
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیلوں کی دنیا
  • نگارشات
  • صحت
  • معروف شخصیات
  • اداریہ
  • وڈیوز/پیغامات
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
No Result
View All Result
Daily Roshni Urdu | روزنامہ روشنی انٹرنیشنل
No Result
View All Result
صفحہ اول کھیلوں کی دنیا

ڈبلن ٹیسٹ: آئرلینڈ کی دوسری اننگز میں6 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے

مئی 14, 2018
میں کھیلوں کی دنیا
0 0
0
شئیر کیا گیا
0
بار دیکھا گیا
Share on FacebookShare on Twitter

ڈبلن: پاکستان کے خلاف تاریخی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں آئرلینڈ کے 6 کھلاڑی 185 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔

میزبان ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے 64 رنز سے کھیل کے چوتھے روز کا آغاز کیا تو ایڈ جوائس 39 اور پورٹر فیلڈ 23 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

آئرش ٹیم مجموعی اسکور میں 5 رنز کا اضافہ ہی کرسکی تھی کہ 69 کے مجموعے پر ایڈ جوائس رن آؤٹ ہوگئے اور وہ 43 رنز بناسکے جب کہ نئے آنے والے بلے باز اینڈی بالبرنی بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔

وکٹ کیپر بلے باز نیل اوبرین بھی 18 رنز بناسکے جو 94 کے مجموعی اسکور پر محمد عامر کی گیند پر بولڈ ہونے کے بعد پویلین لوٹے۔

پاکستان بولنگ کے خلاف مزاحمت کرنے والے آئرش کپتان ولیم پورٹرفیلڈ بھی 32 رنز بنا کر ہمت ہار گئے جنہیں محمد عامر نے میدان بدر کیا۔

قومی ٹیم کی جانب سے محمد عامر نے 3 اور محمد عباس نے 2 وکٹ حاصل کی۔

یاد رہے کہ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 9 وکٹوں کے نقصان پر 310 رنز بنا کر ڈکلیئر کر دی تھی جس کے جواب میں آئرلینڈ کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 130 رنز بناسکی۔

پاکستان نے 16 برس بعد کسی ٹیم کو فالو آن کرنے کے بعد دوبارہ بیٹنگ کی دعوت دی، آخری مرتبہ قومی ٹیم نے 2002 میں لاہور ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کو فالو آن کرایا تھا۔

پہلی اننگز میں پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے  4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

فاسٹ بولر محمد عباس وکٹ لینے کے بعد خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ فوٹو: آئی سی سی

شاداب خان نے بیٹنگ کے بعد بولنگ میں بھی اچھی کارکردگی دکھائی اور  تین وکٹیں لے اڑے جب کہ محمد عامر کے حصے میں دو اور فہیم اشرف نے ایک وکٹ حاصل کی۔

آئرلینڈ اور پاکستان کے درمیان تاریخی ٹیسٹ کا پہلا روز 11 مئی کو بارش کی نذر ہوگیا تھا جس کے باعث ٹاس بھی نہیں ہوسکا تھا تاہم ٹیسٹ کے دوسرے روز میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

View image on TwitterView image on TwitterView image on TwitterView image on Twitter

PCB Official

✔@TheRealPCB

Test Cap presentation ceremony of @iFaheemAshraf and @ImamUlHaq12 ahead of #IREvPAK Test

3:00 AM – May 12, 2018
  • 993

  • 135 people are talking about this

Twitter Ads info and privacy

اس موقع پر آئرلینڈ کے کپتان پورٹر فیلڈ کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے آج بہت بڑا دن ہے جب کہ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ تایخی ٹیسٹ کا حصہ بننا ہمارے لیے فخر کی بات ہے۔

واضح رہے کہ یہ ٹیسٹ امام الحق اور فہیم اشرف کے لیے بھی اس لحاظ سے اہم ہے کہ یہ دونوں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے جارہے ہیں، جنہیں پی سی بی کے سربراہ نجم سیٹھی نے ٹیسٹ کیپ پہنائی۔

شئیرTweetشئیر
پچھلی خبر

غزہ: اسرائیلی فوج کی نہتے فلسطینیوں پر فائرنگ، 37 شہید

اگلی خبر

استقبال رمضان زیر اہتمام مراقبہ ہال ہالینڈ

متعلقہ خبریں

زمبابوے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے
کھیلوں کی دنیا

زمبابوے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے

اپریل 19, 2021
پاکستانی کوہ پیماؤں سرباز خان اور عبدالجوشی نے تاریخ رقم کر دی
کھیلوں کی دنیا

پاکستانی کوہ پیماؤں سرباز خان اور عبدالجوشی نے تاریخ رقم کر دی

اپریل 17, 2021
پاکستان اور جنوبی افریقا آخری ٹی ٹوئنٹی میں آج مدمقابل ہوں گے
کھیلوں کی دنیا

پاکستان اور جنوبی افریقا آخری ٹی ٹوئنٹی میں آج مدمقابل ہوں گے

اپریل 16, 2021
رضوان نے روزہ رکھ کر میچ کھیلا، کریڈٹ اسے جاتا ہے: بابراعظم
کھیلوں کی دنیا

رضوان نے روزہ رکھ کر میچ کھیلا، کریڈٹ اسے جاتا ہے: بابراعظم

اپریل 15, 2021
بابر اور رضوان کی شاندار بیٹنگ، پاکستان نےتیسرے ٹی 20 میں پروٹیزکو شکست دیدی
کھیلوں کی دنیا

بابر اور رضوان کی شاندار بیٹنگ، پاکستان نےتیسرے ٹی 20 میں پروٹیزکو شکست دیدی

اپریل 15, 2021
لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ون ڈے کرکٹ کی رینکنگ میں ویرات کوہلی سے پہلی پوزیشن چھین لی۔
کھیلوں کی دنیا

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ون ڈے کرکٹ کی رینکنگ میں ویرات کوہلی سے پہلی پوزیشن چھین لی۔

اپریل 14, 2021

روزنامہ ڈیلی روشنی ایک جدید اور منفرد اخبار ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر خاص میں موجود پاکستانیوں کے مسا ئل اور روز مرہ معمولات کو منظر عام پر لانے میں مصروف عمل ہے۔ روزنامہ ڈیلی روشنی کا اصل مقصد عوام کے مسا ئل کو اجاگر کرنا اور عوام کی اصلاح کرنا ہے

روشنی

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • ہالینڈ کی خبریں
  • آسٹریا کی خبریں
  • سفیران وطن کی خبریں
  • اللہ کے دوست
  • سلسلہ عظیمیہ
  • بچوں کی دنیا
  • شعبہ خواتین
  • معروف شخصیات
  • ہالینڈ کی روشن ڈائری
  • روشنی لائبریری آن لائن

Copyright © 2020. All rights reserved. thedailyroshni.com
All logos and images are trademarks or copyrighted content of their respective owners

  • About Us
  • Contact Us
  • Privacy policy
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • اداریہ
  • صحت
  • کھیلوں کی دنیا
  • مقبول خبریں
  • نگارشات
  • ویڈیوز
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
  • سفیران وطن کی خبریں
  • ہالینڈ کی خبریں
  • آسٹریا کی خبریں
  • سلسلہ عظیمیہ
  • شعبہ خواتین
  • روشنی لائبریری آن لائن
  • اللہ کے دوست
  • اقوال زریں
  • شاعری اور موسیقی
  • (فخر پاکستان ( انٹرویوز
  • بچوں کی دنیا
  • ہنسنا منع ہے

Copyright © 2020. All rights reserved. thedailyroshni.com
All logos and images are trademarks or copyrighted content of their respective owners

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In