
ڈور۔۔۔ڈور
کلام۔۔۔۔ممتاز ملک
ہالینڈ( ڈیلی روشنی انٹرنیشنل۔۔۔غزل۔۔۔ممتاز ملک)
رشتے نبھا رہی ہوں
ریشم کی ڈور بن کر
ہاتھوں میں زخم پائے
کانٹوں سے پھول چن کر
کوئی کہاں جيا ہے
دنیا کی بات سن کر
اپنا جہاں بسا لے
اپنے ہی سر کو دھن کر
ممتاز مانگ رب سے
اس کے ہی گایا گن کر