چیف ایڈیٹر: محمد جاویدعظیمی
جمعہ, اکتوبر 30, 2020
Chief Editor : Muhammad Javed Azeemi

ڈی آئی خان میں دہشتگردوں کے خلاف فورسز کی کارروائی، میجر اور کیپٹن زخمی

0
شئیر کیا گیا
0
بار دیکھا گیا

    راولپنڈی:ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک جب کہ پاک فوج کےدوافسرانسمیت3اہلکار زخمی ہوگئے

پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کولاچی میں دہشت گردوں کے خلاف کلین اپ آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق زخمی فوجیوں میں میجر عباس، کیپٹن عمر اور نائیک عدنان شامل ہیں جب کہ ہلاک دہشت گرد کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔ اس کے علاوہ علاقے میں  سرچ آپریشن کے دوران 8 مشتبہ افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا ہے

Login to your account below

Fill the forms bellow to register

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.