کابل ہمسایہ ملک افغانستان میں مسجد میں زور دار دھماکے سے 27افراد جاں بحق جبکہ 35سے زیادہ لوگ زخمی ہو گئے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل کی مسجد میں لوگ مذہبی اجتماع کے باعث جمع تھے جہاں دہشت گردوں نے شدید نوعیت کا دھماکہ کردیا جس کے باعث 27افراد جاں بحق جبکہ 35سے زائد زخمی ہو گئے ۔
افغان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ دھماکے کے حوالے معلومات موصول ہو رہی ہیں ،ابھی ذمے داروں کا تعین کرنا قبل از وقت ہو گا ۔افغان حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے شہر کے مغربی حصے میں واقعہ باقر علوم مسجد کو نشانہ بنا یا جو اہل تشیع گروہ کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ امدادی کام جاری ہے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے ۔