ہالینڈ(روشنی نیوز ڈیسک) کار دیوار توڑ کر گھر میں داخل ہو گئی اس حادثے کے باعث بچہ اور اس باپ زخمی ہو گئے تفصیلات گزشتہ روز بروز اتوار 10 فروری دوپہر کے وقت ایک کار مکان کی باہر کی دیوار توڑ کر ڈرائنگ روم میں داخل ہو گئی جہاں بے بی جھولے نما بکس میں پڑا کھیل رہا تھا جبکہ قریب ہی بے بی کا باپ بھی موجود تھا ۔ مذکورہ حادثے سے دونوں زخمی ہو گئے بچے کی ماں گھر کے دوسرے کمرے میں موجود تھی جس کی وجہ سے بچے کی ماں زخمی ہونے سے محفوظ رہی۔ بعدازاں زخمیوں کو چیکنگ کے لئے ہسپتال لے جایا گیا دوسری جانب کار کا ڈرائیور ہر طرح سے محفوظ رہا پولیس کے مطابق ڈرائیور نشے میں بھی نہیں تھا ۔ یہ حادثہBLADDER WijK پر پیش آیا تفتیش جاری ہے۔