پنجاب کے وزیر اعلی ٰ شہبازشریف نے کہا ہے کہ پی ایس ایل فائنل کے کامیاب انعقاد سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی راہیں کھل گئی ہیں۔
لاہورسے جاری بیان میں شہبازشریف نے کہا کہ اس میچ سےپاکستان کی جیت اورامن کے دشمنوں کو شکست ہوئی ہے، عوام کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھر گئی ہیں ۔
انہوں نےمزید کہا کہ پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پرقوم کو مبارکباد دیتے ہیں ، ایونٹ کی کامیابی سے پیغام گیا ہے کہ دہشت گردوں کی مذموئم کارروائیاں قوم کا عزم کمزور نہیں کر سکتیں،دہشت گردوں پرواضح ہوگیا ہے کہ وہ امن پسند قوم کو خوفزدہ نہیں کرسکتے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہناتھاکہ امید ہے برسوں سے ویران سٹیڈیمز کی رونقیں بحال ہوں گی