کراچی میں لانڈھی کے صنعتی علاقے میں کپڑےکی فیکٹری میں آگ لگ گئی ہے، فائربریگیڈ حکام کے مطابق 12 فائرٹینڈرز، 2 واٹر باؤزر،1 اسنارکل آگ بجھانےمیں مصروف ہیں۔
فائربریگیڈحکام کا کہنا ہے کہ آگ نے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لےلیا ہے جبکہ فیکٹری میں لگنے والی آگ تیسرےدرجےکی ہے، آگ بجھانےکیلئےشہربھرسےفائرٹینڈرزطلب کئے گئے ہیں۔