اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پینتالیس کروڑ روپے کی کرپشن میں ملوث چار ملزمان کی ضمانت منظور کرلی، جسٹس مشیر عالم نے ریمارکس دیئے کہ نیب چاہتا ہے اُس کا کچرا عدالت صاف کرے ۔
جسٹس گلزار احمد کی سر براہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔ جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ نیب نے ملزمان کو پکڑ رکھا ہے لیکن شواہد نہیں۔
جسٹس مشیر عالم کا کہنا تھا کہ نیب ساری ذمہ داری عدالت پر ڈال دیتا ہے، نیب چاہتا ہے عدالت اُس کا کچرا صاف کرے، نیب چاہتا ہے اُسے سب کچھ پکا پکایا مل جائے۔
نیب کے وکیل عمران الحق نے بتایا کہ ملزمان نے نیشنل بنک میں پنشن کے معاملات میں کرپشن کی، عدالت نے ملزمان کو دس دس لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئےضمانت منظور کر لی۔