
چھوٹی آنت کی سوزش علامات
چھوٹی آنت میں سوزش اور زخم ہوجاتے ہیں۔ پیٹ کے نچلے حصے میں درد ہوتا ہے یہ درد اسہال اور بخار سے بڑھ جاتا ہے۔ پیٹ رہا کر دیکھنے سے پیٹ کے نچلے حصے میں دائیں طرف ایک رسولی نما چیز محسوس ہوتی ہے۔ اپنڈے سائٹ (Appendicitis) سے ملتی جلتی علامات ہوتی ہیں۔ آنتوں کی سوزش کو زیادہ عرصہ گزر جائے تو مندرجہ ذیل پیچیدگیاں پیدا ہوجاتی ہیں۔
۱- آنتوں میں سوراخ بن جاتے ہیں۔
۲- آنتیں ایک دوسرے سے چیک کر فضلہ کے اخراج میں رکاوٹ بنتی ہیں۔
۳- آنتوں کا بھگندر بھی بن سکتا ہے۔ –
۴۔آنتوں کا کینسر ہو سکتا ہے۔
آنتوں کی سوزش میں آنتوں کے علاوہ جسم کے دوسرے حصوں میں مندرجہ ذیل علامات پائی جاتی ہیں۔
۱ ۔ وزن کی کمی معدنیات کی کمی وٹامنز کی کمی ناخنوں کا مخروط نما ہو جاتا۔
۲۔ جسم پر زخم جیسے سرخ نشانات پڑ جاتے ہیں۔
۳- آنکھوں کا رنگ لال ہوجاتا ہے آنکھ کی پتلی میں سوزش محسوس ہوتی ہے۔
بڑی آنت کی سوزش
اسباب
ذہنی درماندگی دماغی کشمکش اعصابی کشاکش مستقبل کا خوف احساس کمتری يا احساس برتری میں شدت مصائب و پریشانیاں بڑھنے اور قناعت نہ ہونےسے یہ بیماری بڑھ جاتی ہے۔ علامات
جس طرح چھوٹی آنت میں سوزش و زخم ہوجاتے ہیں بالکل اسی طرح بڑی آنت میں بھی سوزش اور زخم ہوجاتے ہیں۔ لیکن بڑی آنت کی سوزش عام طور پر بڑی آنت تک ہی محدود رہتی ہے۔
مندرجہ ذیل علامات وقفہ وقفہ سے پیدا ہوتی ہیں۔
دستوں میں خون کی آمیزش بخار وزن میں کمی کبھی کبھی پیٹ میں درد نچلے پیٹ میں بائیں طرف پیٹ دبانے سے پیٹ میں دکھن ہوتی ہے۔ رانوں پر گوشت اور پٹھوں کو دبانے سے تکلیف ہوتی ہے۔ پنڈلیوں میں اینٹھن ہوتی ہے۔ مرض پرانا ہونے سے مندرجہ زیل پیچیدگیاں پیدا ہوجاتی ہیں۔
۱- معدنیات کی کمی ہوجاتی ہے۔
۲- آنتوں میں سوراخ بن جاتے ہیں۔
اس کے علاوہ جسم میں تقریبا وہی علامات پائی جاتی ہیں جو چھوٹی آنت کی سوزش میں پائی جاتی ہیں۔