
٣- زرد رنگ پانی دو پہر رات کھانے کے بعد .
۴۔کمر میں اوپر کے مہروں (Lumbar Vertebrae) پر پانچ منٹ تک
زرد تیل کی مالش کریں۔
ریڑھ کی ہڈی پر دس منٹ تک جامنی رنگ کی روشنی اور دس منٹ تک زرد رنگ کی روشنی ڈالیں۔
خونی قے
اسباب
معدہ کا السر چھوٹی آنت کا السر جگر کی خرابی
علامات
قے ہوتی ہے اور کے ساتھ خون آتا ہے۔
علاج
۱- سبزرنگ پانی صبح و شام کھانے سے پہلے
۲۔ منہ کھول کر سرخ رنگ کی روشنی منہ میں اندر ڈالیں۔
۳- اسباب کے علاج کے ساتھ ساتھ نارنجی رنگ پانی صبح و شام استعمال کریں۔
نظام تنفس کی بیماریاں
نزلہ و زکام
رطوبات جب ناک کی طرف بہتی ہیں تو زکام کے نام سے تعبیر کیا جاتا ہے اور اگر حلق و سینہ کی طرف گرتی ہیں تو اسے نزلہ کہتے ہیں۔ نزلہ اور زکام ایک قسم کے وائرس سے ہو تا ہے۔
موسم گرما موسم بہار اور سردیوں میں یہ بیماریاں زیادہ ہوتی ہیں۔ دماغ ضعیف ہونے کی وجہ سے معمولی سردی گرمی سے بھی نزلہ زکام ہو جا تا ہے۔ زیادہ دماغی محنت اور کسی چیز کی الرجی سے بھی یہ امراض لاحق ہو جاتے ہیں۔ دھوپ میں زیادہ چلنے پھرنے گرم اور مصالحہ دار غذا کے کھانے سے صفرا زیاده ہو کر بلغم میں مل کر زکام یا نزلہ پیدا کرتا ہے۔ سرد پانی سے نہانے اور ٹھنڈی ہوا میں ننگے سر سونے برف اور ٹھنڈی چیزیں کثرت سے استعمال کرنے اور دماغ میں رطوبت جمع ہونے سے بھی نزلہ زکام کی شکایت ہوجاتی ہے۔ علامات
شروع میں طبیعت سست اور کسلمند ہوتی ہے کام کرنے کو جی نہیں