
علاج
ا- بنفشی رنگ پانی صبح و شام
۲- زرد رنگ پانی کھانے سے پہلے
۳- گہرا نیلا رنگ پانی کھانے کے بعد
کمنت
اسباب و علامات
مریض میں سنی اور لکھی ہوئی باتوں کو سمجھنے کی صلاحیت نارمل ہوتی ہے لیکن آواز پیدا کرنے والے آلے کی خرابی کی وجہ سے مریض صحیح الفاظ ادا نہیں کر سکتا یا بالکل نہیں بول سکتا۔ اس میں تتلا کر بولنا چا چا کر بولنا جھکوں سے بولنا موٹی بھدی آواز میں بولنا منہ ہی منہ میں کچھ کہنا الفاظ کو ملا ملا کر بولنا وغیرہ سب شامل ہیں۔
علاج
۱- بنفشی رنگ پانی صبح و شام
۲- نیلا رنگ پانی کھانے سے پہلے
۳- بنفشی رنگ کی روشنی سرپر پندرہ منٹ کے لئے ڈالیں۔
۴ – بنفشی رنگ میں دودھ تیار کر کے پلائیں۔
۵۔ نارنجی شعاعوں کا تیل کانوں سے ذرا اوپر سر پر صبح و شام سات سات منٹ مالش کریں۔
مرگی
اسباب
دماغ کے ہر عصبی خلیے کی دیوار میں برقی رو دوڑتی رہتی ہے۔ برقی رو عصبی خلیے کی دیوار میں کسی نامعلوم تحریک سے پیدا ہوتی ہے۔ ایک خلیے میں پیدا ہونے والی برقی رو دوسرے خلیے کو بھی متحرک کرتی ہے۔ انسانی دماغ میں ہر عمل برقی رو سے ہوتا ہے۔ اگر انسان اپنا ہاتھ ہلا رہا ہے تو دراصل اس کے ہاتھ کے عضلات کو دماغی اعصاب کے ذریعہ تحریک مل رہی ہے۔ دماغ میں ہاتھ ہلانے کے لئے مخصوص حصہ کام کر رہا ہے۔ بالکل اسی طرح اگر ہم انسانی جلد کو چھوئیں تو اس جگہ پر ایک برقی رو پیدا ہوتی ہے جو اعصاب کے ذریعہ حرام مغز اور پھر دماغ کے مخصوص حصے میں پہنچ کر تحریک پیدا کرتی ہے اس طرح ہمیں چھونے کا احساس ہوتا ہے۔
مرگی ایسا مرض ہے جس میں کسی نامعلوم یا معلوم وجوہ کی بنا پر دماغ کے کسی بھی حصے میں ایک ابنارمل (Abnormal) طاقتور تحریک پیدا ہوتی ہے۔ اس تحریک کے نتیجے میں مریض کے اندر چھونے دیکھنے سونگھنے کی نادیده حس بیدار ہو جاتی ہے۔ مریض غیر اختیاری طور پر کپڑوں سے بھی آزاد ہو سکتاہے۔ ہا تھوں پیروں میں جھٹکے بھی لگتے ہیں۔