
مانگیں۔ بعض اوقات سرسے جسم کا نصف حصہ مثلا دایاں ہاتھ دار متاثر ہو جا تا ہے۔
علاج
۱ ۔ سرخ رنگ پانی صبح و شام
۲- نیلا رنگ پانی دن میں ایک وقت
٣- نارنجی رنگ پانی کھانے سے پہلے
۴۔ کمر کے جوڑ پر اور گردن کے جوڑ پر نیلے رنگ کی روشنی روزانہ مندرہ منٹ تک ڈالیں۔
۵- کمرکے جوڑ پر اور گردن کے جوڑ پر نیلا تیل ہلکے ہاتھ سے دائروں میں روزانہ صبح و شام مالش کریں۔
۶ ۔ متاثرہ عضو پر سرخ شعاعوں کا تیل دائروں میں مالش کریں۔
۷ ۔ متاثرہ عضو پر سرخ رنگ کی روشنی روزانہ پندرہ منٹ تک دن میں دوبار ڈالیں۔ علاج میں کافی وقت لگ جاتا ہے۔ نتائج مرتب ہونے تک علاج جاری رکھیں۔
سر میں پانی بھر جانا
اسباب و علامات
دماغ کے اندر جوفی نظام کام کر رہا ہے۔ ان جو فوں میں ایک شفاف ماده ایک خاص سمت میں گردش کرتا ہے۔ اس شفاف مادہ کی پیدائش اور جذب ہونے کا عمل ایک خاص تناسب میں ہوتا ہے اگر اس مادہ کی گردش میں رسولی یا گردن توڑ بخار کی وجہ سےرکاوٹ پیدا ہو جائے یا اس مادہ کےجذب ہونے کا عمل رک جائے تو مادہ کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔ اس کو دماغ میں پانی بھر جانا کہتے ہیں۔
سر میں شدید درد ہوتا ہے الٹیاں آتی ہیں نظر متاثر ہو جاتی ہے بچوں میں اس بیماری کی وجہ سے سر کا قطر بڑھ جاتا ہے۔
علاج
۱۔ سفید رنگ پانی صبح و شام۔
٢- نارنجی رنگ پانی صبح و شام کھانے سے پہلے۔
۳۔ سفید رنگ کی روشنی پندرہ منٹ تک مریض پر ڈالیں۔
۴- دھوپ کے سات رنگوں میں سے ہر رنگ کی روشنی دو دو منٹ تک
مریض پر ڈالیں۔ مریض کو لٹا کر کمر پر روشنی ڈالی جائے۔
بل لقوه
اسباب
دماغ میں بننے والی برقی رو کا تصرف چہرہ میں کسی سمت ہو جاتا ہے تو لقوه ہو جاتا ہے۔ لقوہ کا تعلق اعصاب سے ہے۔ دماغ کے خلیوں کی درمیانی رو