
دماغ میں برقی رو کی گزرگاہیں بند ہو جاتی ہیں۔
اس مرض میں مبتلا ہونے والے مریض بہت کم زندہ رہتے ہیں۔
ٹھنڈی اور مرطوب اشیاء کا استعمال شراب نوشی اور کثرت مجامعت عیش و عشرت کی زندگی ورزش نہ کرنا پیدل نہ چلنا شدید غصہ بہت زیادہ شور گانے زیادہ سننا دماغ پر سردی کا اثر ہوتا اس کے اسباب ہیں۔
علامات
نبض تلاش کرنے پر بھی محسوس نہیں ہوتی۔ بہت ضعیف چلتی ہے ہاتھ پیر سرد ہوتے ہیں بے ہوش ہونے کا وقفہ ۵ منٹ سے ۷۲ے گھنٹے یا زیادہ ہو سکتاہے۔ آنکھیں پتھرا جاتی ہیں بعض اوقات سانس کی حرکت محسوس نہیں ہوتی۔ شناخت کا طریقہ یہ بتایا جاتا ہے کہ مریض کے نتھنوں کے قریب باریک دھنکی ہوئی روئی اس طرح رکھی جائے کہ ہوا اور آس پاس کے لوگوں کا سانس روئی کے باریک ذرات کو متحرک نہ کر سکے۔ غور سے دیکھنے پر اگر روئی میں حرکت ہے تو مریض زندہ ہے۔
علاج
مریض کو فوری طور پر ہسپتال میں داخل کرایا جائے اور ڈاکٹروں کی ہدایات پر عمل کیا جائے۔
صبح سویرے بیدار ہو کر کھلی فضا میں ٹہلنا نیند پوری کرنا لیکن ضرورت سے زیادہ نہ سونا۔ غذاؤں میں اعتدال اور احتیاط سے کھانا زود ہضم غذا کھانا صاف ستھرے ماحول میں رہنا ایسے مکان میں رہنا جس میں صحن ہو یا دھوپ سوتی ہو خوش رہنا قاعت کے ساتھ زندگی گزارنا اور نیلے رنگ کی روشنی کا مراقبہ کرنے سے سکتہ کا مرض نہیں ہوتا۔
۱ ۔ نیلا رنگ پانی صبح دوپہر شام۔
۲ – شوخ قرمزی رنگ پانی صبح و شام کھانے کے بعد۔
۳۔ مریض کو سرخ رنگ کی روشنی میں رکھیں۔
عرق النساء
اسباب
کسی بھی وجہ سے ریڑھ کی ہڈی سے نکلنے والے اعصاب پر دباؤ پڑے تو یہ بیماری لاحق ہوجاتی ہے لیکن کچھ صورتوں میں ریڑھ کی ہڈی کی رسولی یا فریکچر (Fracture) وجہ بن سکتی ہے۔
عموماً لوگوں کو کسی بھاری بوجھ کے اٹھانے سے یکدم یہ درد شروع ہوتا ہے۔ گردوں میں ریاح جمع ہونے سے بھی یہ مرض ہو جا تا ہے۔ اطباء نے لکھا ہے کہ ”عرق النساء نامی ایک رگ ہے جس میں بلغمی ماده رک جاتا ہے جو شدید درد کا باعث بنتا ہے۔ کبھی ریاح کی کثرت سے بھی یہ مرض ہو جاتا ہے۔
شکایات و علامات
ٹانگ میں شدید قسم کا درد ہوتا ہے جو کہ کولہے کے جوڑے شروع ہو کر