
علاج ۔
۱۔نیلا رنگ پانی صبح و شام کھانے کے بعد
۲- زیتونی رنگ پانی صبح، دوپہر شام کھانے سے پہلے
۳- زردرنگ پانی دو پہر رات
9×12 واچ شیشہ پر نیلا رنگ پینٹ کروا کر صبح و شام کھانے سے پہلے دس دس منٹ دیکھا کریں۔
نوٹ: ایکسرے اور الٹراساؤنڈ کرانے کے بعد اگر بڑی آنت میں رکاوٹ ہو یا اوپری سطح پر پھوڑے کی طرح آنت ایک یا کئی جگہ سے پھول جائے اور غذا (Pass) نہ ہوتی ہو تو فورا” سرجن سے رجوع کیا جائے۔
خونی بواسیر
اسباب
زیادہ بیٹھے رہنا قبض زیادہ گوشت کھانا تیز مرچ مصالحہ دار غذائیں حبس ریاح۔ وضو قائم رکھنے کے لئے بول و براز اور اخراج ریاح پر غیر فطری کنٹرول کرنے سے بھی خونی یا بادی بواسیر ہوجاتی ہے۔ خواتین میں دوران حمل یہ مرض لاحق ہو سکتا ہے۔
علامات
مقعد کی دیواروں میں موجود وریدوں کا جال کمزور ہو کر پھیل جاتا ہے اور یہ وریدیں مقعد کے ذریعے باہر نکل آتی ہیں اس کو مسے کہتے ہیں۔ ان میں نہایت شدت کا درد اور تکلیف پیدا ہو جاتی ہے۔ خون کی گرمی اور خشکی ان کو پھاڑ دیتی ہے جس کی وجہ سے خون کا ترشح شروع ہو جا تا ہے۔ بسا اوقات سخت تکلیف کے باعث مقعد پر ورم بھی ہو جاتا ہے۔ پاخانہ کرتے وقت مسوں اور پھولی ہوئی رگوں پر دباؤ پڑنے سے تکلیف اور درد کے علاوہ خون بہنے لگتاہے۔ خون کبھی پاخانہ کے ساتھ ملا ہوا آتا ہے اور کبھی قطرہ قطرہ ٹپکتا ہے۔ کسی وقت خون بہت زیادہ خارج ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے مریض بے ہوش ہو جاتا ہے۔ درد میں شدت اور سخت تکلیف کے باعث مسے متورم ہو کر مقعدسے باہر نکل آتے ہیں۔ مقعد کے مقام پر بوجھ’ خارش اور جلن ہوتی ہے۔ بواسیر کے مسے بھی اندر ہوتے ہیں۔ ایسی حالت میں دوا لگانے میں تکلیف اور جلن ہوتی ہے اور جب مسے با ہر ہوں تو دوا آسانی سے لگائی جاسکتی ہے۔
علاج
۱- زرد رنگ پانی صبح و شام
۲- آسمانی رنگ پانی دن میں دو بار
۳- پندرہ منٹ کے لئے مسوں پر آسمانی رنگ کی روشنی ڈالیں۔ بلب تقریبا
W100 کا ہو اور بلب کا فاصلہ ۴فٹ کے قریب ہو نیلے رنگ کے پانی