خاکراچی: مردم شماری کے لئے شہر قائد کو 2412 سرکلزاور 14552 بلاکس میں تقسیم کیا گیا ہے، مردم شماری 15 مارچ سے 15 اپریل تک مرحلہ وار ہوگی.
تفصیلات کے مطابق خانہ و مردم شماری کے حوالے سے کراچی کو 2412 سرکلزاور 14552 بلاکس میں تقسیم کیا گیا ہے، مردم شماری قواعد و ضوابط کے مطابق ایک شمار کنندہ 22 بلاکس کا ذمہ دار ہوگا، مرحلہ وار یعنی ایک بلاک کی خانہ شماری 15سے 17 مارچ تک جاری رہے گی، جبکہ 18 سے 27مارچ تک 800 بلاک کی مردم شماری ہوگی.
28 مارچ کو بے گھرافراد شمارکرنے کے لیے مختص کیا ہے، خانہ شمار29اور 30 مارچ کوپہلے بلاک کے فارمز جمع کرائے گا، اس کے ساتھ ہی ،
خانہ شماردوسرے بلاک کے فارمز بھی حاصل کرے گا.
31 مارچ سے 2 اپریل تک دوسرے بلاک کی خانہ شماری ہوگی،تین سے بارہ اپریل تک مردم شماری کی جائے گی، 13 اپریل کو بے گھر افراد کوشمارکیاجائے گا.
14 اپریل دوسرے مرحلے کے بلاک کے نتائج جمع کرانے کا دن ہوگا، واضح رہے کہ مردم شماری 15 مارچ سے 15 اپریل تک مرحلہ وار ہوگی.
یاد رہے کہ ملک میں 19 سال بعد مردم شماری کا عمل کیا جا رہا ہے، جس میں ملک کا اہم ادارہ “پاک آرمی” اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے.
خانہ شماری کے حوالے سے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے مردم شماری کے لیے تمام وسائل فراہم کیے جائیں گے اور اس حوالے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔