ڈیلی روشنی) پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ میں معمول کے مطابق جمعتہ المبارک کی نماز ادا کی گئی۔ابتدامیں گفتگو کرتے ہوئے محمد شفیق چیمہ نے واقعہ معراج پرروشنی ڈالی۔ بعدازاں قاری میاں ناصر اقبال نے رزق حلال پر فکری انداز میں خطاب کیا اور اللہ سے تعلق کو مضبوط کرنے پر زور دیا اور پھر جمعہ کی نماز کی امامت کرائی۔صلٰوۃ سلام کے بعد اجتماعی دُعامیں وطن عزیزپاکستان کی خوشحالی اور سلامتی کے لئےخصوصی دُعائیں کیں۔