پاکستان سپر لیگ 6 کے 12 ہویں میچ میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو مدمقابل ہونا تھا تاہم میچ ملتوی کردیا گیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلوی کرکٹر فواد احمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پہلے میچ تاخیر کا شکار ہوا اور پھر اسے کل تک ملتوی کردیا گیا۔
فواد احمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اسلام آباد اور کوئٹہ کے دیگر کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔
اب پی سی بی کا کہنا ہے کہ میچ کل شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ کہ جن شائقین نے آج ٹکٹ خریدے تھے وہ کل اسی ٹکٹ پر میچ دیکھ سکیں گے۔
علاوہ ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ فواد احمد کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد کوئٹہ اور اسلام آباد کے کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ لیے گئے جو تمام منفی آئے ہیں۔