چیف ایڈیٹر: محمد جاویدعظیمی
پیر, اپریل 19, 2021
Chief Editor : Muhammad Javed Azeemi
Daily Roshni Urdu | روزنامہ روشنی انٹرنیشنل
Web & Mobile Application Development
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیلوں کی دنیا
  • نگارشات
  • صحت
  • معروف شخصیات
  • اداریہ
  • وڈیوز/پیغامات
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیلوں کی دنیا
  • نگارشات
  • صحت
  • معروف شخصیات
  • اداریہ
  • وڈیوز/پیغامات
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
No Result
View All Result
Daily Roshni Urdu | روزنامہ روشنی انٹرنیشنل
No Result
View All Result
صفحہ اول روشنی لائبریری آن لائن

گلوکار پٹھانے خان کی 17ویں برسی کل منائی جائے گی

مارچ 8, 2017
میں روشنی لائبریری آن لائن
0 0
گلوکار پٹھانے خان کی 17ویں برسی کل منائی جائے گی
0
شئیر کیا گیا
0
بار دیکھا گیا
Share on FacebookShare on Twitter

فیصل آباد : معروف لوک گلوکار پٹھانے خان کی سترھویں برسی کل نو مارچ کو منائی جائے گی، پٹھانے خان کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 17 سال بیت گئے ہیں لیکن ان کے گائے ہوئے عارفانہ کلام آج بھی انہیں زندہ رکھے ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صدارتی ایوارڈ یافتہ برائے حسن کارکردگی کے حامل ملک کے معروف گلوکار پٹھانے خان کی 17ویں برسی کل منائی جائے گی ، پٹھانے خان کا اصل نام غلام محمد تھا۔

پٹھانے خان سنہ 1926کو تمبو والی بستی کوٹ ادو میں پیدا ہوئے، انہیں غزل، کافی، لوک گیتوں پر بے حد کمال حاصل تھا، پٹھانے خان نے کئی دہائیوں تک اپنی سریلی آواز کا جادو جگایا اور خواجہ غلام فرید ، بابا بلھے شاہ ، مہر علی شاہ سمیت کئی شاعروں کے عارفانہ کلام کو گایا، جس پر حکومت نے اس نامور گلوکار کو 1979 میں صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا۔

پٹھانے خان کا مشہور و معروف صوفیانہ کلام ’’میڈا عشق وی توں میڈا یار وی توں‘‘ قارئین کی نذر

پٹھانے خان نے 79 مختلف ایوارڈز حاصل کیے اور ذوالفقار علی بھٹو بھی لوک گلوکار کی دل میں اترنے والی آواز کے معترف تھے جن کے فن کلام کو ان کے دیرینہ دوست اور بیٹے زندہ رکھے ہوئے ہیں۔ پٹھانے خان کی آواز میں درد کے ساتھ بے پناہ کشش بھی تھی اور اسی لیے ان کا عارفانہ کلام سنتے ہی سامعین پر رقت طاری ہو جاتی ہے۔

ان کے مشہور صوفیانہ کلام میں میڈا عشق وی توں میڈا یار وی توں، الف اللہ چنبے دی بوٹی مرشد من وچ لائی ہُو ان کی دنیا بھر میں شہرت کا باعث بنا۔

اس کے علاوہ جندڑی لئی تاں یار سجن، کدی موڑ مہاراں تے ول آوطناں، آ مل آج کل سوہنا سائیں، وجے اللہ والی تار، کیا حال سناواں، میرا رنجھنا میں کوئی ہور، اور دیگر ان کے مشہور گیتوں میں شامل ہیں.

پٹھانے خان 74سال کی عمر میں مختصر علالت کے بعد سنہ 2000میں انتقال کرگئے لیکن ان کے فن کے سحر میں مبتلا مداحوں نے کوٹ ادو کے تاریخی بازار کو ہی ان کے نام سے منسوب کر دیا۔

مرحوم کی برسی کے موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں ان کی یاد میں تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں پٹھانے کی فن لوک موسیقی کیلئے نمایاں خدمات پر ان کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

شئیرTweetشئیر
پچھلی خبر

پاکستانی خواتین کے لیے پہلی بار ٹیکسی سروس متعارف

اگلی خبر

جاوید ثناء

متعلقہ خبریں

علامہ رضا نقشبندی کا اظہار تشکر!!
روشنی لائبریری آن لائن

علامہ رضا نقشبندی کا اظہار تشکر!!

مارچ 30, 2021
علامہ اقبالؒ کی شاعری کا عسکری آہنگ
روشنی لائبریری آن لائن

علامہ اقبالؒ کی شاعری کا عسکری آہنگ

نومبر 9, 2020
ہجرت اور فسادات کے موضوع پر مشہور ادیبوں کی پُراثر تخلیقات
پاکستان

ہجرت اور فسادات کے موضوع پر مشہور ادیبوں کی پُراثر تخلیقات

اگست 14, 2020
برصغیر کے عظیم شاعر اور مفکر علامہ اقبال کو ہم سے بچھڑے 82 برس بیت گئے
پاکستان

برصغیر کے عظیم شاعر اور مفکر علامہ اقبال کو ہم سے بچھڑے 82 برس بیت گئے

اپریل 21, 2020
قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری کا 120واں یومِ پیدائش
پاکستان

قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری کا 120واں یومِ پیدائش

جنوری 14, 2020
کربلا اور کشمیر
Breaking News

کربلا اور کشمیر

ستمبر 10, 2019

روزنامہ ڈیلی روشنی ایک جدید اور منفرد اخبار ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر خاص میں موجود پاکستانیوں کے مسا ئل اور روز مرہ معمولات کو منظر عام پر لانے میں مصروف عمل ہے۔ روزنامہ ڈیلی روشنی کا اصل مقصد عوام کے مسا ئل کو اجاگر کرنا اور عوام کی اصلاح کرنا ہے

روشنی

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • ہالینڈ کی خبریں
  • آسٹریا کی خبریں
  • سفیران وطن کی خبریں
  • اللہ کے دوست
  • سلسلہ عظیمیہ
  • بچوں کی دنیا
  • شعبہ خواتین
  • معروف شخصیات
  • ہالینڈ کی روشن ڈائری
  • روشنی لائبریری آن لائن

Copyright © 2020. All rights reserved. thedailyroshni.com
All logos and images are trademarks or copyrighted content of their respective owners

  • About Us
  • Contact Us
  • Privacy policy
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • اداریہ
  • صحت
  • کھیلوں کی دنیا
  • مقبول خبریں
  • نگارشات
  • ویڈیوز
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
  • سفیران وطن کی خبریں
  • ہالینڈ کی خبریں
  • آسٹریا کی خبریں
  • سلسلہ عظیمیہ
  • شعبہ خواتین
  • روشنی لائبریری آن لائن
  • اللہ کے دوست
  • اقوال زریں
  • شاعری اور موسیقی
  • (فخر پاکستان ( انٹرویوز
  • بچوں کی دنیا
  • ہنسنا منع ہے

Copyright © 2020. All rights reserved. thedailyroshni.com
All logos and images are trademarks or copyrighted content of their respective owners

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In