ویانا انڈور کرکٹ ٹورنامنٹ جو کے دو روز سے آسٹریا کے شہر ویانا میں جاری تھا.اس ٹورنامنٹ میں ٢ پول گروپ تھے ٨ ٹیموں نے حصہ لیا.پول (بی) کا پہلا سمئی فائنل پی.سی.سی کرکٹ کلب اور گلیڈی ایٹر کرکٹ کلب کے درمیان ہوا.پہلے کھیلتے ہوے گلیڈی ایٹر نے پی.سی.سی کو ١٣٥ٹورنامنٹ کا سب سے زیادہ اسکور دیا.سب سے اچھا کھیل سیکندر ڈار نے پیش کیا اوپنر بیٹسمین عمیر طارق،چودہری وقار اور وقاص بھٹی نے سب سے بہتر کھیل کر اپنی ٹیم کو جیتیا اور بولر بدر نے شاندار بولینگ کا مظاہرہ کیا پی.سی.سی کی پوری ٹیم ٦٠ ہی رنز بنا سکی. پول (اے) میں آسٹریا رائڈرز اور اے.سی.سی کلب کا مقابلہ ہوا جو کے اے.سی.سی کلب نے جیت کر اپنی فائنل میں جگہ بنائی فائنل میچ میں ٹاس جیت کر گلیڈی ایٹرکرکٹ کلب کے کپتان وقاص بھٹی نے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ٩٨ رنز پوری ٹیم نے بناے.شاندار بولنگ کا مظاہرہ گلیڈی ایٹر کرکٹ کلب کے بولر بدر نے کیا.اور با آسانی فائنل میچ جیت لیا. اس کرکٹ ٹورنامنٹ کی خاص بات یہ تھی کے پہلی بار گلیڈی ایٹر کرکٹ کلب نے کسی بڑے کرکٹ ٹورنامنٹ میں شامل ہوا اور فائنل جیتا. کپتان وقاص بھٹی نے ویانا انڈور کرکٹ ٹورنامنٹ کی ٹرافی لی اور کہا اس ٹورنامنٹ میں پوری ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے بہت محنت کی. اس کا تمام کریڈٹ ٹیم منیجمنٹ کو جاتا ہے خاص طور پر سرفراز وڑائچ جن کی نگرانی میں ٹریننگ ہوئی ٹیم منیجر چوہدری سہیل عا مر جنہوں نے پوری ٹیم کو حوصلہ دیااور ہم ہمیشہ کوشش کریں گے کے اسی طریقے سے کھیلیں.جیت کا جشن مناتے ہوئے گلیڈی ایٹر کرکٹ کلب کچھ تصویری جھلکیاں
.