چیف ایڈیٹر: محمد جاویدعظیمی
بدھ, اپریل 14, 2021
Chief Editor : Muhammad Javed Azeemi
Daily Roshni Urdu | روزنامہ روشنی انٹرنیشنل
Web & Mobile Application Development
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیلوں کی دنیا
  • نگارشات
  • صحت
  • معروف شخصیات
  • اداریہ
  • وڈیوز/پیغامات
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیلوں کی دنیا
  • نگارشات
  • صحت
  • معروف شخصیات
  • اداریہ
  • وڈیوز/پیغامات
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
No Result
View All Result
Daily Roshni Urdu | روزنامہ روشنی انٹرنیشنل
No Result
View All Result
صفحہ اول صحت

گوبھی کے 8 اہم ترین فوائد جن سے بہت کم لوگ واقف ہیں

جنوری 1, 2017
میں صحت
0 0
گوبھی کے 8 اہم ترین فوائد جن سے بہت کم لوگ واقف ہیں
0
شئیر کیا گیا
0
بار دیکھا گیا
Share on FacebookShare on Twitter

لندن: گوبھی کو اکثر نظرانداز کردہ سبزی بھی کہا جاتا ہے لیکن قدرت کا یہ عظیم تحفہ معجزاتی خواص سے بھرپور ہے اور اس خبر کو پڑھنے کے بعد آپ بھی گوبھی کو نظر انداز نہٰں کرسکیں گے۔
گوبھی میں موجود فائٹو کیمیکلز، اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامن، کیروٹونوئیڈز، فائبر اور دیگر فینولک مرکبات دماغی امراض ، کینسر، امراضِ قلب اور موٹاپے کو روکنے میں مددگار ہوتے ہیں اور پہلے یہ جان لیں کہ ایک پیالہ گوبھی میں کیا کیا اہم خزانے چھپے ہیں۔
اس میں 29 کیلوریز، صفر کے برابر شکر اور چکنائی، وٹامن سی کی روزانہ کی بنیاد پر 73 فیصد مقدار، فولیٹ، پینٹوتھونک ایسڈ، وٹام بی 6، کولائن، فائبر، اومیگا تھیر فیٹی ایسڈز اور وٹامنز موجود ہیں۔
1: وٹامن اور معدنیات کا خزانہ:
گوبھی میں وٹامن سی بھرا ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ وٹامن کے کا ایک خزانہ ہے جو چکنائیوں کو گھلانے میں مددگار ہوتا ہے۔ وٹامن کے ہڈیوں کو کمزور نہیں ہونے دیتا اور جسم میں جلن اور سوزش کو کم کرتا ہے۔
2: کینسر کے خلاف مؤثر:
دنیا میں کئی سروے اور مطالعے ہوچکے ہیں جن سے ظاہر ہے کہ گوبھی سینے، جگر، آنت، پیٹ اور دیگر اقسام کے سرطان کو روکنے میں معاون ہوتا ہے۔ گوبھی کینسر کی رسولیوں پر اثر انداز ہوکر ان کی نشوونما کو روکتی ہےاور کینسر کی وجہ بننے والے خطرناک کیمیکلز کے مضر اثرات کو کم کرتی ہے۔
گوبھی کے تجربات سے بھی ثابت ہوا ہے کہ یہ کینسر کو روکتی ہے اور اس کی اہم وجہ گوبھی میں وافر مقدار میں پائے جانے والے سلفر کمپاؤنڈز ہیں۔ ان مرکبات کو ’’گلوکوسائنولیٹس‘‘ کہا جاتا ہے جو ایک پیچیدہ عمل کے ذریعے کینسر کو پھیلنے سے روکتے ہیں۔ یہ مرکبات ڈی این اے کی ٹوٹ پھوٹ کو روکتے ہیں ایک اور مطالعے سے ثابت ہوا ہے کہ گوبھی کینسر کے دوبارہ حملے کو بھی روکتی ہے۔
3: جلن اور سوزش میں کمی:
یاد رکھیں کہ سوزش اور جلن (انفلیمیشن) تمام مہلک امراض کی جڑ ہے۔ گوبھی میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس اور دیگر اجزا جسم میں فری ریڈیکلز کو روکتے ہیں اور جلن کو کم کرتے ہیں۔ گوبھی میں موجود بی ٹا کیروٹین، کیفک ایسڈ، سینامک ایسڈ، ریوٹین اور دیگر ضروری ایسڈ ہر طرح کی سوزش کو کم کرتے ہیں۔
4: گوبھی اور امراضِ قلب:
گوبھی فالج، دل کے دورے، دماغی امراض اور ذیابیطس کے خلاف بھی مؤثر ہے۔ اس میں موجود وٹامن اور اومیگا تھری فیٹی ایسڈز دل کی شریانوں اور خون کی رگوں کو ہر قسم کی کثافت سے دور رکھتے ہیں اور کولیسٹرول کو بھی بڑھنے نہیں دیتے۔ گوبھی کے بارے میں ایک اور حیرت انگیز انکشاف یہ ہوا ہےکہ یہ جسم کے قدرتی دفاعی (امنیاتی) نظام کو اس کی حد میں رکھتی ہے اور اسے بدن کو نقصان پہنچانے سے روکتی ہے۔
5: ہاضمے کو بہتر بنائے:
گوبھی میں گلوکو ریفینن، گلوکوبراسین، اور دیگر اہم اجزا پائے جاتے ہیں جو جگر و معدے سے فاسد مواد نکال کر اس اہم عضو کو زہریلے اجزا سے پاک کرتے ہیں۔ اس کے بعد جگر غذائی اجزا کو بہتر انداز میں جذب کرنے لگتا ہے اور غذا بدن کا جزو بننے لگتی ہے۔ گلوکوسائنولیٹ آنتوں اور معدے کے استر (لائننگ) کی حفاظت کرتے ہیں جس سے ہاضمے پر زبردست اثرات ہوتے ہیں۔
6: وزن میں کمی:
پہلی بات تو یہ ہے کہ گوبھی کے ایک کپ میں صرف 29 کیلوریز ہوتی ہیں اور چکنائیاں صفر۔ اس میں موجود فائبر بھوک کو کم کرتی ہے اور جسم کو دبلا بناتی ہے۔ گوبھی کی زیادہ مقدار آپ کو سیر کردیتی ہے اور مزید حراروں کی ضرورت نہیں پڑتی۔
7: گوبھی اور جسمانی ہارمون کا توازن:
گوبھی کا ہزاروں افراد پر استعمال کرکے دیکھا گیا ہے کہ یہ جسمانی ہارمون کو متوازن رکھتی ہے۔ واضح رہے کہ ہارمون کا توازن خراب ہونے سے جسم میں ایسٹروجن کی مقدار بڑھ جاتی ہے اور اس کی زائد مقدار خون میں شامل ہوکر کئی پیچیدگیوں اور امراض کی وجہ بنتی ہے۔
8: گوبھی بچائے نابینا پن سے:
گوبھی میں موجود سلفروفین آنکھوں کے نازک حصوں کی حفاظت کرتا ہے۔ اس طرح نابینا پن، موتیا اور عمرکے ساتھ ساتھ اندھے پن کو ختم کرتا ہے۔

شئیرTweetشئیر
پچھلی خبر

پی ایس ایل، فکسنگ اورہنی ٹریپ سے بچنے کی کوشش

اگلی خبر

ماہرین صحت نے دفتری اوقات میں وقتاً فوقتاً چہل قدمی کو ضروری قرار دیدیا

متعلقہ خبریں

روزے کے دوران ورزش کیسے کی جائے؟
صحت

روزے کے دوران ورزش کیسے کی جائے؟

اپریل 14, 2021
کورونا کے خلاف طاقت رکھنے والی عام سی دوا
صحت

کورونا کے خلاف طاقت رکھنے والی عام سی دوا

اپریل 13, 2021
تیز دھوپ سے جلد کو کیسے محفوظ رکھا جائے؟
صحت

تیز دھوپ سے جلد کو کیسے محفوظ رکھا جائے؟

اپریل 11, 2021
میٹھے مشروبات کے سنگین نقصانات، ماہرین نے خبردار کردیا!
صحت

میٹھے مشروبات کے سنگین نقصانات، ماہرین نے خبردار کردیا!

اپریل 9, 2021
کووڈ 19 سے صحت یاب افراد کے لیے ایک اور خطرہ
صحت

کووڈ 19 سے صحت یاب افراد کے لیے ایک اور خطرہ

اپریل 8, 2021
کم عمر بچوں میں نظر کا چشمہ لگنے کی بڑی وجہ سامنے آگئی
صحت

کم عمر بچوں میں نظر کا چشمہ لگنے کی بڑی وجہ سامنے آگئی

اپریل 7, 2021

روزنامہ ڈیلی روشنی ایک جدید اور منفرد اخبار ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر خاص میں موجود پاکستانیوں کے مسا ئل اور روز مرہ معمولات کو منظر عام پر لانے میں مصروف عمل ہے۔ روزنامہ ڈیلی روشنی کا اصل مقصد عوام کے مسا ئل کو اجاگر کرنا اور عوام کی اصلاح کرنا ہے

روشنی

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • ہالینڈ کی خبریں
  • آسٹریا کی خبریں
  • سفیران وطن کی خبریں
  • اللہ کے دوست
  • سلسلہ عظیمیہ
  • بچوں کی دنیا
  • شعبہ خواتین
  • معروف شخصیات
  • ہالینڈ کی روشن ڈائری
  • روشنی لائبریری آن لائن

Copyright © 2020. All rights reserved. thedailyroshni.com
All logos and images are trademarks or copyrighted content of their respective owners

  • About Us
  • Contact Us
  • Privacy policy
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • اداریہ
  • صحت
  • کھیلوں کی دنیا
  • مقبول خبریں
  • نگارشات
  • ویڈیوز
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
  • سفیران وطن کی خبریں
  • ہالینڈ کی خبریں
  • آسٹریا کی خبریں
  • سلسلہ عظیمیہ
  • شعبہ خواتین
  • روشنی لائبریری آن لائن
  • اللہ کے دوست
  • اقوال زریں
  • شاعری اور موسیقی
  • (فخر پاکستان ( انٹرویوز
  • بچوں کی دنیا
  • ہنسنا منع ہے

Copyright © 2020. All rights reserved. thedailyroshni.com
All logos and images are trademarks or copyrighted content of their respective owners

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In