سفیر پاکستان عفت گردیزی نے گورنر کے اعزاز میں ڈنر دیا۔روشنی رپورٹ
(ڈیلی روشنی) گزشتہ روز گورنر بلوچستان محترم محمد خان اچکزائی ہالینڈ تشریف لائے سفیر پاکستان نے گورنر کے اعزاز میں ڈنر دیا جس میں کمیونٹی کے سرکردہ رہنماؤں اور ڈچ سفارتکاروں کے علاوہ ممتاز تاجران خواتین وحضرات نے بھرپور شرکت کی۔
گورنر بلوچستان نے اپنے انگریزی خطاب میں پاکستان کے اقتصادی پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے مقامی تاجران کو سرمایہ کاری کے لئے دعوت بھی دی۔ سرمایہ کاروں نے مختلف سوالات بھی کئے جن کے گورنر نے تسلی بخش جوابات بھی دیئے۔قبل ازیں سفیر پاکستان نے عفت گردیزی نے گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کو پاکستان ہاؤس میں خوش آمدید کہا اور ڈنر کی میزپر موجود پاکستانی کھانوں سے لطف اندوز ہونے کے لئے التماس کی ۔ڈنر کے بعد مقامی تاجران کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے مزید معلومات فراہم کی گئیں۔