ڈیلی روشنی) انکم ٹیکس وصول کرنےوالے ادارے نے اپنے صارفین کو گوشوارے جمع کرانے کے لئے مزید سہولت فراہم کی ہے۔
مقامی اخبار کے مطابق مذکورہ ادارے نے اپنے صارفین کو ۲۰۱۶ کےگوشوارے جمع کرانے کے لئے سہولت میں اضافہ کیا ہے۔ پچھلےسال آن لائن ایک ہی وقت میں چالیس ہزار صارفین اپنے فارم بھر سکتے تھے۔ جبکہ اس سال اس کو بڑھا کر ستر ہزار کردیا ہے۔
گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ یکم مارچ سے ۳۰ اپریل تک ہے۔جبکہ یکم اپریل تک جمع کرانے والوں کی یکم جولائی سے قبل آگاہ کر دیا جائے گا کہ انہوں نے مزید رقم جمع کروانی ہے یا انھیں ادارے نے رقم واپس کرنی ہے