پر کشش شخصیت کے مالک کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے ہم شکل نے ہزاروں لو گوں کو دھوکہ دے دیا،ہالینڈ کے سیاستدان ہو بہو ٹروڈو کے ہم شکل نکلے۔
مشہور شخصیات کے ہم شکل ہو نا فائدہ مند بھی ہے اور نقصا ن دہ بھی لیکن پر کشش شخصیت کے مالک جسٹن ٹروڈو کے ہم شکل کے تو ٹھاٹ ہی الگ ہیں، جو آج کل سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
ہالینڈ کے سیاستدان جیسی کلیورکی تصاویر آن لائن خوب شیئر کی جا رہی ہیں، جنہیں جسٹن ٹروڈوکے مداحوں کی جانب سے ٹروڈو کا ہم شکل قرار دے دیا گیا ہے ۔
ذہانت ہو یا ایتھلیٹکس ، ڈانسنگ ہو یا لوگوں کے دل جیتنے کا گُر ،جسٹن دنیا میں لاکھوں کروڑوں لوگوں کے دلوں پر راج کرتے ہیں، صرف یہی نہیں ٹروڈو سے مشابہت رکھنے والی ڈچ سیاستدان جیسی کلیورنے بھی اعتراف کیا کہ ان کے مسلز ٹروڈو جیسے نہیں اس لئے انہیں ٹروڈو سے جلن ہوتی ہے۔
جیسی کلیور آج کل ٹروڈو سے ہی مشابہت کی بدولت نہ صرف سوشل میڈیا پربلکہ حقیقی زندگی میں بھی لوگ ان کے ساتھ تصاویر بنواتے دکھائی دے رہے ۔