ڈیلی روشنی تصاویر سکندر خان) یورپ نعتؐ ٹور کے سلسلے چیرٹی کا پہلا پروگرام منہاج القرآن دی ہیگ کے زہر اہتمام منعقد کیا گیا۔اس تقریب کا آغاز تلاوت سے شیراز ملک نے اپنی خوبصورت آواز سے کیا۔پروگرام میں سکندر خان،حاجی صادق بٹ،مہر سعیداختر نے نعت کے گلدستے پیش کئے۔
تسلیم صابری پاکستان اور نعت خواں حافظ ناصرخان نے برطانیہ سے اس پروگرام میں خصوصی شرکت کی۔چیرٹی کی تقریب میں حافظ ناصر نے اپنی خوبصورت اور دلنیشن آواز میں تلاوت قرآن فرمائی اور معروف میزبان تسلیم صابری نے ہرآیت کے بعد خوش گلوآواز میں ترجمہ بھی بیان فرمایا۔
تسلیم صابری نے تحت اللفظ میں نعتیہ اشعار پڑھ کرشرکاء محفل کو وجدانی کیفیت میں مبتلا کر دیا۔بعدازاں حافظ ناصر خان نے نعت خوانی کر کے خاضرین کو نعرہ تکبیر نعرہ رسالت اور نعرہ حیدری لگانے پر مجبور کردیا۔گویا اس بابرکت محفل میں چیرٹی کے لئے حاضرین سے التماس کی گئی جس کا مقصد پاکستان میں پانی کی کمی کا شکار ہونے والے علاقوں میں نلکے لگوانا تھے۔مخیر حضرات نے دل کھول کر کر عطیات پیش کئے ۱۰۰سے زیادہ نلکے لگوانے کے لئے اپنے ناموں کا اندراج کرواہا۔یاد رہے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے پلیٹ فارم سےفلاحی کاموں کے لئے عرصہ دراز سے اجتماعی کوششیں کی جارہی ہیں ۔
یہ چیرٹی تقریب بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔پروگرام کے آخری لمخات میں تسلیم صابری نے اللہ ھو کا ذکر جہر کروایا۔حافظ محمد ناصر خان نے عارفانہ کلام سنا کر داد وصول کی۔
پروگرام کی نظامت کے فرائض حافظ یاسر نسیم نے بڑی محبت سے سرانجام دیئے۔
مہمانوں کی تواضح لذت کام وذہن کے سلسلے میں پاکستانی بریانی سے کی گئی