پشاور : خیبرپختونخوا اسمبلی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف قرارداد منظورکرلی، اسمبلی نے اسلامی ممالک پرپابندی کو تعصب پر مبنی اوراشتعال پھیلانے کا سبب قرار دیا ہے۔
قرارداد پیپلز پارٹی کے ایم پی اے فخراعظم نے پیش کی جس کے مطابق ٹرمپ حکومت بین الاقوامی قوانین کے تحت مسلمانوں کے خلاف اس قسم کے اقدام سے گریز کریں جس سے مسلمانوں میں اشتعال اور نفرت پیدا ہو جوامریکہ کے مفاد میں بھی نہیں۔
یوان نے قرارداد متفقہ طور پر منظورکر لی، ایک دوسری قرارداد میں آئس نشے پرپابندی لگانے اوراس کے لئے قانون سازی کامطالبہ کیا گیا۔
نگہت اورکزئی کی قرارداد کےمطابق تعلیمی اداروں میں آئس کی وباء تیزی سے پھیل رہی ہے