(ڈیلی روشنی انٹر نیشنل ویانا آسٹریا رپورٹ : محمد ممتاز احمد )آسٹریا کے شہر مورز زوشلاگ ( MÜRZZUSCHLAG ) میں مارین سپورٹ پروجیکٹ کے تحت مارین میموریل کپ 2017 کا انقاد ڈاکٹر چودهری محمد اصغر نے کیا .مورز زوشلاگ ( MÜRZZUSCHLAG ) ستہ سمندر سے 706 میٹر اور ویانا سے 113 کلو میٹر کے فاصلے پر تھا پہنچنے میں ایک گھنٹہ تیرہ منٹ لگے گراؤنڈ کے چاروں جانب خاص قدرت کی خوبصورتی اور طاقت کا مظہر نظارے جو دیکھنے والوں کو مسحور یا دنگ کردیتی ہے..یہاں چند ایسی ہی خوبصورت آبشاروں کو آپ دیکھ سکتے ہیں جو دیکھنے والوں کو اپنے قدرتی نظارے، حیرت انگیز حجم یا منفرد ساخت کی بناءپر مسحور کردیتی ہیں۔ساتھ ایک پگڈنڈی بنی ہوئی ہے، جس پر سیاح چہل قدمی کرتے ہوئے وادی کے حسن سے لطف اندوز ہو تے ہیں۔ یہاں واقع آبشار اپنے انتہائی شفاف پانی کی وجہ سے بھی جانی جاتی ہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کی خوبصورتی دیکھ کر دل خوش ہو جاتا ہے. فٹبال کپ کے لیے ویانا سے گیارہ گاڑیون کا قافلہ گیا موسم بہت ہی شاندار تھا . مارین میموریل کپ میں پانچ ٹیموں نے حصہ لیا جس میں ایف سی- ریڈ وینگ ،ایف سی- کشمیر، ایف سی- شاہین، ایف سی -پاکستان اور فٹبال ٹیم میزبان مورز زوشلاگ شامل تھی ویانا سے تین اور مورز زوشلاگ سے دو ٹیموں نے حصہ لیا ایف سی- ریڈ وینگ میں معذور کھلاڑیوں سے مشتمل تھی سب نے معذور کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا ہر ٹیم نے آپنے پول کے چار چار میچ کھیلے اور پوئنٹس کی بنا پر ایف سی- کشمیر اور ایف سی- شاہین کے درمیان فائنل میچ ہوا فائنل میچ 0-0 برابر رہا دونوں ٹیموں نے میچ کا نتیجہ اپنے نام کرنے کی بھرپورکوشش کی لیکن فاروڈز کے دفاعی حصار کو توڑنے میں کامیاب نہ ہو سکے اور فیصلہ پلنٹی کک سے ہوا 5-6 گولز کی برتری حاصل کی اس طرح ( مارین میموریل کپ) ایف سی- کشمیر نے فٹبال لیگ ٹرافی آپنے نام کی. اسٹیڈیم میں موجود تمام شائقین نے دونوں ٹیموں کے حق میں نعرے لگائےاور آپنی ٹیموں کا حوصلہ بڑھایا .فائنل میچ بارش میں ہوا .
اور ٹیموں کے حق میں نعرے لگائے.ڈاکٹر چودهری محمد اصغر نے تمام مہمانوں اور کھلاڑیوں کو وقفہ کے درمیان لنچ پیش کیا گیا .
آخر میں تقسیم انعامات کی تقریب کا انتظام کیا گیا .پانچویں پوزیشن معذور کھلاڑیوں کی ٹیم ایف سی- ریڈ وینگ نے اپنے نام کی ٹرافی دینے کے لیے محمد آفتاب سیفی عظیمی کو بلوایا گیا ،چوتھی پوزیشن ایف سی -پاکستان نے اپنے نام کی ٹرافی دینے کے لیے میزبان ٹیم کے کوچ کو بلوایا گیا،تیسری پوزیشن میزبان ٹیم مورز زوشلاگ نے اپنے نام کی ٹرافی دینے کے لیے طارق حسین کو بلوایا گیا،دوسری پوزیشن ایف سی- شاہین نے اپنے نام کی کی ٹرافی دینے کے لیے محمد انور کو بلوایا گیا اور اب آخر میں ( مارین میموریل کپ) ایف سی- کشمیر نے فٹبال لیگ ٹرافی آپنے نام کی ٹرافی دینے کے لیے عاطف رضا کو بلوایا گیا .جنہوں نے وینر ٹرافی ایف سی- کشمیر کو پیش کی گراؤنڈ میں موجود تمام شائقین نے ٹیموں کے حق میں نعرے لگائے. چودهری ہارون نے تمام کھلاڑیوں کو فائنل میچ جیتنے پر مبارک باد دی اور کہا یہ ھمارے لیے بہت بڑا اعزاز ہے آسٹریا میں نوجوان نسل فٹبال میں بہت دلچسپی لے رہی ہے۔آسٹریا میں پاکستانی فٹبال ٹیم میں حالیہ برسوں کے دوران آسٹرین پاکستانی نجاد کھلاڑیوں کی شمولیت یہ ظاہر کررہی ہے کہ پاکستانی فٹبال اب غیر دلچسپ نہیں رہی اور بیرون ملک رہنے والے پاکستانی نوجوان ایک نئے تجربے کے طور پر اس سے تعلق قائم کرنے میں خوشی محسوس کر رہے ہیں۔پاکستانی فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں کا کہنا تھا ہم اس کھیل سے پاکستان کا مثبت روپ دنیا کو دکھائیں گے۔ہم پاکستان کو دنیا میں پیش کرنے اور دوستی کے تعلقات استوار کرنے کا عزم رکھتے ہیں.ہم پرامید ہیں کہ پاکستانیوں کیلئے ٹورنامنٹ میں اسی ترہان اچھا کھیل پیش کریں، ہمیں امید اور محنت پر یقین ہے کہ جیتیں اور دوسرے ممالک کی ٹیموں کو پیچھے چھوڑ سکیں۔ڈاکٹر چودهری محمد اصغر نے تمام مہمانوں اور کھلاڑیوں کا اس ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے کا شکریہ ادا کیا .