چیف ایڈیٹر: محمد جاویدعظیمی
بدھ, جنوری 20, 2021
Chief Editor : Muhammad Javed Azeemi
Daily Roshni Urdu | روزنامہ روشنی انٹرنیشنل
Web & Mobile Application Development
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیلوں کی دنیا
  • نگارشات
  • صحت
  • معروف شخصیات
  • اداریہ
  • وڈیوز/پیغامات
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیلوں کی دنیا
  • نگارشات
  • صحت
  • معروف شخصیات
  • اداریہ
  • وڈیوز/پیغامات
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
No Result
View All Result
Daily Roshni Urdu | روزنامہ روشنی انٹرنیشنل
No Result
View All Result
صفحہ اول پاکستان

2 جنونی ملک پر قبضہ کرنے آئے جو ایک ایک کرکے چلتے بنے، سعد رفیق

فروری 6, 2017
میں پاکستان, تازہ ترین
0 0
2 جنونی ملک پر قبضہ کرنے آئے جو ایک ایک کرکے چلتے بنے، سعد رفیق
0
شئیر کیا گیا
0
بار دیکھا گیا
Share on FacebookShare on Twitter

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے پی ٹی آئی پر وارکیے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ دو جنونی ملک پر قبضہ کرنے آئے تھے، لیکن ایک ایک کرکے چلتے بنے۔

ہری پور میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ آج میں آپ کے پاس مسلم لیگ ن کا مقدمہ لے کر آیا ہوں، ہمیں اپنا مقدمہ وقت سے پہلے آپ کی عدالت میں کیوں لانا پڑا،یہ مقدمہ اس لیے لائے کہ محسوس کیا کہ صرف الزامات، گالیاں کتنی دیر سنیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی و غیر سیاسی اداکاروں نے اس ملک میں جھوٹ بولنے کاٹھیکہ لے لیا ہےاور کوئی دھندا نہیں کرتے، یہ لوگ سارا دن جھوٹ بول کر قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتےہیں،ہمارے اقتدار میں آنے سےپہلے خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کا راج تھا، روز بم پھٹتے تھے،کوئی ملک پاکستان کا ہاتھ پکڑنے کو تیار نہیں تھا، اس وقت ہمارے لیڈر نے کہاتھا کہ ہم ووٹ کے ذریعے تبدیلی لانے پر یقین رکھتے ہیں۔

سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہم وہ باتیں نہیں کرتے جو پوری نہ کرسکیں، ہم اوروں کی طرح میٹھی گولیاں نہیں بیچتے، ہم نے وعدہ کیا تھا ملک کا انفرا اسٹرکچر ٹھیک کریں گے، کونسا وعدہ نوازشریف نے پورا نہیں کیا، یا پورا کرنے کی دیانتدارانہ کوشش نہیں کی، پہلے دن سے رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں، کبھی دھرنا ون، کبھی ڈنڈا بردار شاہراہ دستور پر قبریں کھود رہے ہیں، یہ ملک ڈنڈے کے زور پراور عسکری جدوجہد کے نتیجے میں نہیں بنا، ووٹ کی بنیاد پر بنا ہے،ملک ووٹ کی طاقت سے چلے گا، ووٹ کی طاقت سے لوگ آئیں گے، ووٹ ہی کی طاقت سے جائیں گے، جبر کے فیصلے ہم نہیں مانتے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم سیاست میں نئے نہیں آئے، ساتویں پشت ہے شبیر کی مداحی میں، عمر گزری ہے اسی دشت کی سیاحی میں، ہم نئے اداکار نہیں، سیاسی کارکن ہیں، بتاؤ تم نے جمہوریت کے لیے کیا کیا، لوگوں کو ووٹ کا حق دلوانے کے لیے تمہاری کیا خدمت ہے، آج حساب مانگتے ہیں، اپنا حساب کبھی نہیں دیا، یہ دنیا کا کونسا فلیٹ ہے لندن میں جسے بیچ کر بنی گالا میں ساڑھے تین سو کنال کا گھر بن جاتا ہے، یہ ہیرے کا بنا ہوا فلیٹ تھا یا پلاٹینم کا بنا ہوا تھا، لوگوں کے انکم ٹیکس گنتے ہو، خود کتنا انکم ٹیکس دیتے ہو، اپنی آف شور کمپنی پکڑی گئی تو بولتی بند ہوگئی۔

سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ہم نے تو پرویز مشرف کی آمریت میں ہر طرح کی مار کھائی ہے، تمہاری تلاشی شروع ہوئی تو تمہارا کیا بنے گا، کے پی کے میں ایک ارب درخت لگائے ہیں، ان درختوں نے سلیمانی ٹوپی پہن لی، نظرہی نہیں آتے، لوگوں کو بے وقوف سمجھتے ہو، لوگ بے وقوف نہیں ہوتے، تھرکنا، ناچنا،مخلوط تقریبات ہمارا کلچر نہیں ہے، ان کو اصل تکلیف ایک ہی ہے، سی پیک آگیا، اربوں ڈالر کی سرمایا کاری آرہی ہے،آج ادارے قدموں پر کھڑے ہورہے ہیں، کراچی کا امن لوٹ رہا ہے، پاکستان کے ریاستی ادارے آئین کے نیچے کام کررہے ہیں، ایک مثالی سول ملٹری اشتراک آج پاکستان میں آگے بڑھ رہا ہے،افواج پاکستان دہشت گردوں کی سرکوبی بھی کررہی ہے قوم کی تعمیر وترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ بھی لے رہی ہے، پاکستان کی سیاست کو چلانا بھی ہماری ذمہ داری بچانا بھی ہماری ذمہ داری۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آپ نے ادھار کی حکومت بنائی ہے، اگر ہم فضل الرحمان کی بات مان لیتے تو کے پی کے میں بھی ہمارا وزیراعلیٰ ہوتا، اگر ہمیں پتہ ہوتا یہ کباڑا کردے گا تو کبھی اس کو حکومت نہ بنانے دیتے، تم استعفے دے کر بھاگ جاتے ہو، ہم ان کی مٹی ہٹاکر تمہیں واپس اسمبلی میں لے آتے ہیں، تم کتنے کم ظرف ہو کہ قومی اسمبلی میں آکر گند ڈالتے ہو اور بی جمالو کا کردار ادا کرتے ہو، ان کا کردار بی جمالو والا ہی ہے، ان کا گراف گرتا جارہاہے، پی ایم ایل این کا گراف چڑھتا جارہاہے۔

سعد رفیق نے مزید کہا کہ پاناما کے نام سے یہ مقدمہ کرکے ہمیں داغدار کرنے کے لیے عدالت میں لے گئے ہیں، ان کے ہتھکنڈوں سے ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے، ہماری قیادت کو داغدار کرنے کی سازش بند کی جائے، 2018ءکے الیکشن کی بات کرکے، یہ کم از کم مان تو گیا ہے کہ الیکشن 2018ءتک جائیں گے، ہمیں مصنوعی طریقے سے نکالنے کی جو بھی کوشش کرتا ہے غلط فہمی کا شکار ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اپنی غلط فہمی دور کرلو، ہم لوہے کے چنے ہیں، چبانے کی کوشش کروگے تو دانت ٹوٹ جائیں گے،عوامی عدالت کا فیصلہ نواز شریف کے حق میں ہے، اگر ہمارے مخالف اکٹھے ہورہے ہیں تو ہمیں اعتراض نہیں، لیکن سازش نہیں ہونے دیں گے

شئیرTweetشئیر
پچھلی خبر

اگلی خبر

دبئی میں پی ایس ایل II ٹرافی کی تقریب رونمائی

متعلقہ خبریں

فارن فنڈنگ کی تحقیقات کی جائفارن فنڈنگ کی تحقیقات کی جائیں تو عمران خان کا فالودہ نکلے گا: احسن اقبال
پاکستان

فارن فنڈنگ کی تحقیقات کی جائفارن فنڈنگ کی تحقیقات کی جائیں تو عمران خان کا فالودہ نکلے گا: احسن اقبال

جنوری 20, 2021
لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری برادران کے خلاف 20 سال پرانی تحقیقات بند کرنےکی درخواستیں نمٹا دیں۔
پاکستان

لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری برادران کے خلاف 20 سال پرانی تحقیقات بند کرنےکی درخواستیں نمٹا دیں۔

جنوری 20, 2021
چوہدری برادران کیخلاف سالوں پرانی تحقیقات بند کرنے کی درخواستیں نمٹادی گئیں
پاکستان

چوہدری برادران کیخلاف سالوں پرانی تحقیقات بند کرنے کی درخواستیں نمٹادی گئیں

جنوری 20, 2021
ڈی جی نیب لاہور سمیت 7 افسران کی ترقی کی منظوری
پاکستان

ڈی جی نیب لاہور سمیت 7 افسران کی ترقی کی منظوری

جنوری 20, 2021
پی ٹی آئی فنڈنگ کیس کے فیصلے میں تاخیر پر پی ڈی ایم کا الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج
پاکستان

پی ٹی آئی فنڈنگ کیس کے فیصلے میں تاخیر پر پی ڈی ایم کا الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج

جنوری 19, 2021
‘براڈ شیٹ رپورٹ پبلک کریں گے، عوام سے کچھ نہیں چھپایا جائےگا’
پاکستان

‘براڈ شیٹ رپورٹ پبلک کریں گے، عوام سے کچھ نہیں چھپایا جائےگا’

جنوری 19, 2021

روزنامہ ڈیلی روشنی ایک جدید اور منفرد اخبار ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر خاص میں موجود پاکستانیوں کے مسا ئل اور روز مرہ معمولات کو منظر عام پر لانے میں مصروف عمل ہے۔ روزنامہ ڈیلی روشنی کا اصل مقصد عوام کے مسا ئل کو اجاگر کرنا اور عوام کی اصلاح کرنا ہے

روشنی

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • ہالینڈ کی خبریں
  • آسٹریا کی خبریں
  • سفیران وطن کی خبریں
  • اللہ کے دوست
  • سلسلہ عظیمیہ
  • بچوں کی دنیا
  • شعبہ خواتین
  • معروف شخصیات
  • ہالینڈ کی روشن ڈائری
  • روشنی لائبریری آن لائن

Copyright © 2020. All rights reserved. thedailyroshni.com
All logos and images are trademarks or copyrighted content of their respective owners

  • About Us
  • Contact Us
  • Privacy policy
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • اداریہ
  • صحت
  • کھیلوں کی دنیا
  • مقبول خبریں
  • نگارشات
  • ویڈیوز
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
  • سفیران وطن کی خبریں
  • ہالینڈ کی خبریں
  • آسٹریا کی خبریں
  • سلسلہ عظیمیہ
  • شعبہ خواتین
  • روشنی لائبریری آن لائن
  • اللہ کے دوست
  • اقوال زریں
  • شاعری اور موسیقی
  • (فخر پاکستان ( انٹرویوز
  • بچوں کی دنیا
  • ہنسنا منع ہے

Copyright © 2020. All rights reserved. thedailyroshni.com
All logos and images are trademarks or copyrighted content of their respective owners

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In